- Home
- International
- News
- پی ایس ایل 6 کا پہلا ایلیمینٹر، پشاور زلمی کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر غیر متوقع فیصلہ
پی ایس ایل 6 کا پہلا ایلیمینٹر، پشاور زلمی کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر غیر متوقع فیصلہ
پشاور کے کپتان وہاب ریاض کی جانب سے پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح، کراچی کے کپتان عماد وسیم ٹاس ہارنے کے باوجود پہلے بیٹنگ ملنے پر خوش
محمد علی پیر 21 جون 2021 22:43
(جاری ہے)
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر ملتان سلطانز نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ابوظہبی میں کھیلے جا رہے لیگ کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پہلے ہی اوور میں سہیل تنویر نے کولن منرو کی اہم وکٹ حاصل کرلی۔ محمد اخلاق نے دو چوکوں کی مدد سے 10 رنز بنائے لیکن عمران خان کی براہ راست تھرو نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا ،کپتان شاداب خان کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔افتخار احمد اور عثمان نے سکور54 تک پہنچایا لیکن بلیسنگ مزربانی کی ایک اٹھتی ہوئی گیند کو افتخار سمجھ نہ سکے اور 16 رنز بنانے کے بعد وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔اگلے اوور میں عمران طاہر کی ایک گیند پر غیرذمے درانہ شاٹ کے نتیجے میں آصف علی سٹمپ ہو گئے اور آؤٹ ہونیوالے 5ویں کھلاڑی بنے۔ عثمان خواجہ نے حسین طلعت کے ساتھ مل کر 50 رنز سے زائد کی شراکت قائم کی اور ساتھ اپنی نصف سنچری بھی مکمل کر لی۔ آسٹریلین بلے باز نے 40 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی لیکن سہیل تنویر نے اپنے اسپیل کے آخری اوور میں ان کی مزاحمت کا خاتمہ کرکے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلا دی۔ حسن علی نے عمران طاہر کو چھکا لگایا اور دوبارہ اسی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔بڑھتے رن ریٹ کے دباؤ کو یونائیٹڈ کے بلے باز جھیل نہ سکے اور پوری ٹیم 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ملتان سلطانز نے میچ میں 31 رنز سے کامیابی حاصل کر کے پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس سے قبل ملتان سلطانز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اننگز کے دوسرے ہی اوور میں عاکف جاوید کی گیند پر کپتان محمد رضوان آؤٹ قرار دیے گئے۔ شان مسعود کا ساتھ دینے صہیب مقصود آئے جنہوں نے آتے ہیں جارحانہ انداز اپنایا اور اوپننگ بلے باز کے ساتھ مل کر ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی۔ دونوں کھلاڑیوں نے 53 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس شراکت کے مزید طول پکڑنے سے قبل شاداب خان نے 25 رنز بنانے والے شان مسعود کا کام تمام کردیا اور پھر ایک گیند بعد آؤٹ آف فارم رائلی روسو کو بھی چلتا کردیا۔جانسن چارلس اور صیہب مقصود نے مشکل مرحلے پر 63 رنز کی شراکت قائم کی ، ویسٹ انڈین بلے باز 41 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ صہیب مقصود نے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی لیکن فہیم اشرف نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ صہیب کے آؤٹ ہونے کے بعد سلطانز کی بڑے مجموعے تک رسائی کی امیدیں دم توڑتی نظر آ رہی تھیں لیکن خوشدل شاہ نے ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگا کر یونائیٹڈ کے اوسان خطا کردیے ، اننگز کے آخری اوور میں محمد وسیم نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 6 چھ رنز دیے۔ ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، خوشدل 42 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ اس سے قبل میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں تبدیلیاں کی گئیں اور فائنل الیون میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ آج کے میچ کی فاتح ٹیم ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی جبکہ ناکام ٹیم کے پاس فائنل تک رسائی کا ایک اور موقع ہو گا۔ میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم شاداب خاب(کپتان)، عثمان خواجہ، کولن منرو، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، محمد اخلاق، حسن علی، محمد وسیم، فہیم اشرف، عاکف جاوید پر مشتمل ہے جب کہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، بلیسنگ مزربانی، شاہنواز دھانی، عمران طاہر، عمران خان شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے ..
87 ممالک کے شہریوں کیلئے یو اے ای میں ویزا آن ارائیول کی سہولت
امارات نے رمضان المبارک میں ملازمین کیلئے اوقات کار کم کردیئے
کارکن کو ملازمت نہ دینے پر کمپنی کو ایک لاکھ 20 ہزار درہم جرمانہ
اماراتی ویزوں کے اجراء یا تجدید کا عمل مزید آسان ہوگیا
ابوظہبی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کردیا گیا
پاکستان اور یو اے ای کے دو طرفہ تعاون بڑھانے کی یادداشت پر دستخط
دنیا بھر میں ورک ویزہ کی مانگ میں یو اے ای سرفہرست
ابوظہبی پولیس نے سپیڈ لمٹ کے اصول کی وضاحت جاری کردی
اتحاد ریل نے اپنی پہلی مسافر ٹرین کا کامیاب تجربہ کرلیا
ابوظہبی لگاتار آٹھویں سال دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار
یو اے ای کا 7 ریاستوں کو ملانے والی نئی ہائی وے کی تعمیر پر غور
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری