اماراتی پولیس نے واضح نمبر پلیٹ نہ ہونے پرگزشتہ 6 ماہ میں 5 ہزار ڈرائیورز پر بھاری جرمانے عائد کردیے

ابوظہبی پولیس کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 5 ہزار 177 ڈرائیوروں کو اس غلطی پر جرمانہ کیا گیا۔

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 13 جولائی 2021 16:58

اماراتی پولیس نے واضح نمبر پلیٹ نہ ہونے پرگزشتہ 6 ماہ میں 5 ہزار ڈرائیورز پر بھاری جرمانے عائد کردیے
ابوظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 جولائی2021ء ) متحدہ عرب امارات میں غیر واضح نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آ گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران پانچ ہزار سے زائد چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو نمبر پلیٹ غیر واضح ہونے کی بناء پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ابوظہبی پولیس نے30 جون تک 5ہزار 177 ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

ڈیلی گلف اُردو کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان ڈرائیوروں نے گاڑی کی نمبر پلیٹیں چھپا رکھی تھیں۔ جس کی وجہ سے گاڑی کو پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے۔پولیس کے مطابق کچھ ڈرائیوروں نے گاڑی کے پچھلے حصے میں سائیکل لاد کر نمبر پلیٹ کو چھپا رکھا تھا۔ جبکہ زیادہ تر افراد جان بوجھ کر نمبر پلیٹ کو چھپا لیتے ہیں تاکہ جب وہ سڑک پر تیز رفتاری سے گاڑی چلائیں تو سڑکوں پر نصب جدید ریڈار ان کو پہچان نہ سکیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے ایسے افراد کو بھی پکڑا ہے۔ جو ریڈار سے بچنے کے لیے نمبرپلیٹوں پر الیکٹرانک کورز لگا لیتے ہیں۔ تاہم ایسے ڈرائیور بھی جلد پکڑے جاتے ہیں کیونکہ سڑکوں پر سڑکوں اور ہائی ویز پر ہائی ٹیک کیمرے اور ریڈار نصب کیے گئے ہیں۔پولیس نے ایسے غیرقانونی ڈرائیور کو تنبیہ کی ہے جو قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں اور اکثر سڑکوں پر حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ فیڈرل ٹریفک لاء کے آرٹیکل نمبر 27 کے تحت رجسٹرڈ نمبر پلیٹ میں ردوبدل کرنے والے ڈرائیور کو 400 درہم تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ف

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں