اماراتی ریاست میں کورونا وبا کے دوران بھی ہوٹل انڈسٹری کا کاروبار متاثر نہیں ہوا

ابوظبی کے ہوٹلز میں وبا کے شدید زور کے دنوں میں بھی مسافروں کی بکنگ کی شرح میں اضافہ دیکھنے کو آیا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 14 جولائی 2021 17:16

اماراتی ریاست میں کورونا وبا کے دوران بھی ہوٹل انڈسٹری کا کاروبار متاثر نہیں ہوا
ابوظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 جولائی2021ء ) متحدہ عرب امارات کے قیام کو ابھی بمشکل 50 سال ہوئے ہوں گے، مگر ترقی اور جدت میں یہ دْنیا کے سینکڑوں ممالک کو پیچھے چھوڑ گیا ہے جو اس ملک سے بہت پہلے وجود میں آ چکے تھے۔ اماراتی قیادت کی روشن خیالی، رواداری اور دیگر انسانیت پرستی کی اقدار کے باعث ہی یو اے ای آج ترقی کی اونچائیوں کو چھو رہا ہے۔

اگرچہ کورونا کی وبا نے دنیا میں ہوٹل انڈسٹری سمیت تمام ہی شعبوں کو بری طرح متاثر کیا ہے تاہم ابوظبی کے ہوٹلوں میں وبا سامنے آنے کے بعد سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بڑھا ہے اور یہ تعداد اب زیادہ ہو رہی ہے۔اُردو نیوز کے مطابق یہ بات سمتھ ٹریول ریسرچ (ایس آر ٹی) کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔عرب نیوز نے ہاسپٹیلٹی انڈسٹری ریسرچ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’گذشتہ ماہ یعنی جون میں ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کا تناسب ساڑھے 68 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

اس دوران کمرے کا اوسط کرایہ 320 درہم رہا۔ایس ٹی آر کے مطابق ’سال بہ سال ہوٹلوں میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ 2020 میں وبا کے شدید مہینوں کے دوران بھی ہوٹلوں میں آنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا۔‘فروری 2020 کے بعد سے ہر ماہ ہوٹلوں میں آنے والے افراد کی تعداد بلند ترین سطح پر رہی۔امارات نے ویکسینیشن کا تیز پروگرام شروع کر رکھا ہے تاکہ اس کی معیشت کے کلیدی حصے سیاحت کو جلد سے جلد بحال کیا جا سکے۔

واضح رہے ک دُبئی میں اپنی نوعیت کا ایک ایسا ہوٹل جلد کھول دیا جائے گا جس کا تمام تر اسٹاف خواتین پر مشتمل ہوگا۔ یہ فور اسٹار ہوٹل البرشا کے علاقے میں تعمیر کیا جا رہا ہے جو ستمبر میں کھول دیا جائے گا۔یہ ہوٹل ’ٹائم گروپ‘ کے زیر انتظام ہوگا جس کی ڈائریکٹر ایک فرانسیسی خاتون الیگزینڈرا کیلنر کو مقرر کیا گیا ہے۔ ٹائم اسما ہوٹل کی چھ منازل میں 232 کمرے ہوں گے جن میں سے کچھ منازل مکمل طور پر خواتین کے لیے مخصوص ہوں گی اور ان میں تمام تر سروسز بھی خواتین ہی فراہم کریں گے۔

ہوٹل کے کمروں میں میک اپ کا سامان بھی موجود ہوگا ، اس کے علاوہ پلاسٹک سرجری کروانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔خواتین کے لیے ایک الگ پارکنگ بھی مخصوص کی گئی ہے۔ریسپشن کاوٴنٹر، فوڈ آئٹمز، فنڈنگ، سیلز شاپس پر بھی خواتین ہی تعینات ہوں گے اور روم سروس بھی خواتین انجام دیں گی۔ خواتین شیف ہی تمام کھانے پکائیں گی۔ اس ہوٹل کا تقریباً 80 فیصد سٹاف خواتین پر مشتمل ہوگا۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں