عید الاضحی کے موقع پر امارات کی جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانیوں کو رہائی مل گئی

یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے 855 غیر ملکی قیدیوں کی سزائیں معاف کر کے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 15 جولائی 2021 11:49

عید الاضحی کے موقع پر امارات کی جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانیوں کو رہائی مل گئی
 دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 جولائی2021ء ) عید الاضحی اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں منانے کا تہوار ہے۔ تاہم پردیس میں بہت سے پاکستانی قیدی جو معمولی جرائم یا قرض کی رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے یہ تہوار ان کے ساتھ نہیں منا سکتے۔ ان کی بے بسی دیکھنے لائق ہوتی ہے۔ ہر سال اماراتی حکومت کی جانب سے عید کے تہواروں پر ہزاروں قیدیوں کو رہا کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ عید منا سکیں اور ایک نئی زندگی شروع کر کے گھر والوں کی کفالت کر سکیں اور سماج کے لیے ایک کارآمد شخص ثابت ہو سکیں۔

اس بار بھی عید الاضحی کی آمد سے پہلے اماراتی حکومت کی جانب سے سینکڑوں قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جن میں پاکستانی بھی بڑی گنتی میں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النھیان نے ملک کی جیلوں میں مختلف جرائم میں سزا ئیں کاٹنے والے 855 قیدیوں کی باقی سزامعاف کرتے ہوئے انہیں عید الاضحی کے موقع پر معافی کر کے رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم پر فوری طور پر عمل ہو گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اپنے وطن کو لوٹ کر اپنے گھر والوں سے مل سکیں اور مل کر عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے عید الااضحیٰ پر جیلوں میں قید مزید 85 پاکستانی قیدی رہا کرنے اعلان کردیا ہے، رہائی پانے والے قیدیوں کوپاکستان واپس لانے کیلئے خصوصی جہاز بھیجا جارہا ہے،سعودی عرب سینکڑوں قیدی رہا کرچکا ہے، جوقیدی سنگین جرائم میں ملوث نہیں وہ بھی جلد پاکستان آجائیں گے۔

انہوں نے کابینہ اجلاس کے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور کابینہ کشمیری شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین ، آئی ووٹنگ، بائیومیٹرک سے متعلق ووٹنگ کا جائزہ لیا گیا، سارے معاملات پر پارلیمان میں بات چیت جاری ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان انتخابی اصلاحات کیلئے بہت ساری چیزوں پر اتفاق ہے، ا ی وی ایم مشینوں کا مقصد انتخابات کو شفاف بنانا ہے۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں