اماراتی ریاست نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران مفت پارکنگ کی خوش خبری دے دی

ابوظبی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ان تعطیلات کے دوران ٹول ٹیکس بھی وصول نہیں کیا جائے گا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 17 جولائی 2021 12:17

اماراتی ریاست نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران مفت پارکنگ کی خوش خبری دے دی
ابوظبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جولائی2021ء) عیدا لاضحٰی قربانی اور خوشیوں کا تہوار ہے۔ اس تہوار پر قربانی کے جانوروں کا لذیذ گوشت رشتہ داروں، دوست احباب اور مساکین میں تقسیم کیا جاتا ہے اور دعوتوں کا رنگ بھی خوب جمتا ہے۔ لوگ گوشت سے بنے مختلف پکوان بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ عید کی تعطیلات کے دوران لوگوں کو تازہ دم ہونے کا موقع بھی مل جاتا ہے۔

امارات میں اس بار عید کے موقع پر چھ تعطیلات کا تحفہ مل رہا ہے۔ اماراتی ریاست ابوظبی نے اس خوشی کے موقع پر لوگوں کو ایک اور خوش خبری سُنا دی ہے۔ ابوظبی کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران ریاست بھر میں تمام مقامات پر پارکنگ مفت ہو گی۔ اسی طرح ٹول گیٹس پر بھی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 19 جولائی بروز سوموار سے عید الاضحی کی تعطیلات کا آغاز ہو رہا ہے۔

اس روز سے تمام مقامات پر کار پارکنگ مفت ہو گی اور ٹول گیٹس پر بھی کوئی چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔ 24 جولائی بروز ہفتہ سے رش کے اوقات صبح 7بجے سے 9 بجے اور شام 5 بجے سے 7 بجے کے دوران ٹول گیٹ چارجز بحال ہو جائیں گے۔ سرفیس پبلک پارکنگ مقامات پر بھی فری پارکنگ کی سہولت 19 جولائی سے 24 جولائی کی صبح 8بجے تک مفت دستیاب ہو گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے تمام ہیپی نس سنٹرز 19 جولائی سے 25 جولائی تک بند رہیں گے۔

صارفین محکمہ ٹرانسپورٹ کی آن لائن سروسز حاصل کرنے کے اس کی ایپ 'Darb' یا ویب سائٹ تک رسائی کرکے اپنا مسئلہ حل کروا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کال سینٹر اور ٹیکسی کال سنٹر بھی 24 گھنٹے کام کرتے رہیں گے۔سرکاری تعطیلات کے دوران مصفح انڈسٹریل زون کی پارکنگ لاٹ بھی مفت ہو گی۔ پبلک بس سروس سرکاری تعطیلات کے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ 

متعلقہ عنوان :

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں