رات کے کرفیو میں گھروں سے باہر نکلنے والوں کو ریڈارز کی مدد سے پکڑا جائے گا

ابوظبی پولیس نے آگاہ کیا ہے کہ ممنوعہ اوقات میں مجبوری کے تحت گھر سے باہر نکلنا ہو تو آن لائن پرمٹ حاصل کرنا ہوگا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 20 جولائی 2021 13:25

رات کے کرفیو میں گھروں سے باہر نکلنے والوں کو ریڈارز کی مدد سے پکڑا جائے گا
ابوظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جولائی 2021ء ) ابوظبی کی حکومت نے گزشتہ روز سوموار سے رات کے وقت کا کرفیو نافذ کر دیا ہے جو رات 12 بجے سے صبح 5بجے تک کے لیے ہو گا۔ اس دوران کسی کو بھی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت ہو گی اور نہ ہی کوئی گاڑی ڈرائیور کر سکے گا ۔ تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹس بھی ان اوقات میں بند رہیں گی۔ ابوظبی پولیس کے مطابق رات کے اس کرفیو کے دوران نیشنل سٹیریلائزیشن پروگرام پر عمل درآمد کیا جائے گا جس کے تحت ریاست میں تمام سرکاری دفاتر، عوامی و تفریحی مقامات اور سڑکوں بازاروں میں جراثیم کش ادویات کا سپرے کیا جائے گا تاکہ ریاست سے جلد از جلد کورونا وبا کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

ابوظبی پولیس کا کہنا ہے کہ سٹیریلائزیشن مہم کو بلاتعطل جاری رکھنے کے لیے رات کو جزوی کرفیو عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اگر کوئی شخص ان ممنوعہ اوقات میں باہر نکلنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے ریڈارز میں نصب کیمروں کی مدد سے پکڑا جائے گا۔خلاف ورزی کرنے والے افراد کی نشاندہی کے لیے یہ خصوصی ریڈارزفعال کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گھروں سے باہر آنے والے افراد پر جرمانے عائد ہوں گے۔

کرفیو کے دوران تمام قسم کی ٹریفک بند رکھی جائے گی اور پبلک ٹرانسپورٹ سروسز بھی معطل رہیں گی۔ ابوظبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ جو افراد کسی انتہائی مجبوری یا خوراک و ادویات خریدنے کی خاطر کرفیو کے اوقات میں باہر جانا چاہتے ہیں، انہیں اس مقصد کے لیے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔ ابوظبی پولیس کی ویب سائٹ پر اس مقصد کے لیے خصوصی آن لائن پرمٹ جاری کیے جا ئیں گے جو صرف پرمٹ کی درخواست کیے جانے کے روز ہی قابل قبول ہوں گے۔ اگر اگلے روز پھر کوئی مجبوری کے تحت گھر سے باہر نکلنا پڑے تو نیا آن لائن پرمٹ حاصل کرنا پڑے گا۔تمام افراد کو کرفیو کی پابندی پر پوری طرح عمل کرنا ہوگا۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں