آئندہ چند برسوں میں یو اے ای اور اسرائیل کی ایک ٹریلین ڈالر سے زائد تجارت کا امکان

دونوں ممالک نے ابتدائی طور پر اب تک 60 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور اس وقت دونوں ممالک کے درمیان 600 سے 700 ملین ڈالر کی تجارت ہو رہی ہے جب کہ اگلے 2 برسوں میں مزید معاہدوں پر دستخط کی توقع ہے۔ رپورٹ

Sajid Ali ساجد علی بدھ 15 ستمبر 2021 17:14

آئندہ چند برسوں میں یو اے ای اور اسرائیل کی ایک ٹریلین ڈالر سے زائد تجارت کا امکان
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 15 ستمبر 2021ء ) آئندہ چند برسوں میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی ایک ٹریلین ڈالر سے زائد تجارت کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ اپنے معاشی تعلقات کو مزید بڑھانے کے کا خواہش کا اظہار کیا گیا ہے ، اس حوالے سے عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق بلومبرگ نے معاشی امور کے وزیر عبداللہ بن طوق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگلی دہائی میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی تجارت کا امکان ہے ، تعلقات معمول پر آنے کے بعد دونوں ممالک نے ابتدائی طور پر اب تک 60 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور اگلے 2 برسوں میں مزید معاہدوں پر دستخط کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 600 سے 700 ملین ڈالر کی تجارت ہو رہی ہے جس کا اعلان دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ طور پر کیا گیا ، متحدہ عرب امارات کو خاص طور پر سکیورٹی ، توانائی اور فوڈ سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون درکار ہے جب کہ ہمارے پاس اربوں ڈالر کے فنڈز ہیں اور ہم اگلی دہائی میں ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی معاشی سرگرمی ممکن بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں بتاتے چلیں کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ سال اس وقت پہلی بار خوشگوار تعلقات قائم ہو گئے تھے جب دونوں ممالک نے معاہدہ ابراہیم کے تحت آپس میں دوستی اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کا سمجھوتہ کیا تھا ، جس کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے لیے تجارتی اور کاروباری شعبوں میں سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے اورباہمی پروازوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ، میڈیکل، انجینئرنگ، ثقافت، آئی ٹی ، زراعت اور دیگر کئی شعبوں میں بھی دونوں ممالک بڑھ چڑھ کر تعاون کر رہے ہیں۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں