متحدہ عرب امارات کی تاریخ کے سب سے بڑے لکی ڈرا کا اعلان

ڈرا میں سے 7 افراد 77 ہزار درہم جیتیں گے، ان خوش نصیب افراد کو 7 کروڑ 77 لاکھ 77 ہزار 7 سو 77 درہم پر مشتمل یو اے ای کی تاریخ کے سب سے بڑے گرینڈ پرائز میں شرکت کا موقع بھی میسر آئے گا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 16 ستمبر 2021 10:46

متحدہ عرب امارات کی تاریخ کے سب سے بڑے لکی ڈرا کا اعلان
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 ستمبر 2021ء ) متحدہ عرب امارات نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا لکی ڈرا شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امارات کی تاریخ کے سب سے بڑے لکی ڈرا کے آغاز کا اعلان ایمرٹس ڈرا نامی ٹریڈنگ اینڈ ایونٹ کمپنی کی جانب سے کیا گیا ہے ، جس میں ہر ہفتے ہونے والے ڈرا میں سے 7 افراد 77 ہزار درہم جیتیں گے، یہی نہیں ان خوش نصیب افراد کو 7 کروڑ 77 لاکھ 77 ہزار 7 سو 77 درہم پر مشتمل یو اے ای کی تاریخ کے سب سے بڑے گرینڈ پرائز میں شرکت کا موقع میسر آئے گا، قرعہ اندازی ایمریٹس ڈرا کی ویب سائٹ پر ہر ہفتے رات 7 بجے براہ راست دکھائی جائے گی اس سلسلے کا پہلا ڈرا 25 ستمبر کو ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ لکی ڈرا میں شرکت کے لیے صارفین کو ایمریٹس ڈرا کے منظور شدہ ریٹیلر نیٹ ورک سے یا ویب سائٹ سے آن لائن 50 درہم میں کورل پولپ خریدنا ہوگا جس کی مدد سے وہ ہفتہ وار ڈرا میں شریک یوجائیں گے ، آن لائن رجسٹریشن کے بعد 7 ہندسوں پر مشتمل نمبر منتخب کیاجاسکے گا یا سسٹم کے ذریعے اپنا نمبر منتخب کروانے کی سہولت بھی دی گئی ہے جس کے بعد وہ نمبر کوئی دوسرا شخص منتخب نہیں کر پائے گا ، یوں لکی ڈرا میں شرکت کرنے کے لئے نمبر خریدنے کے بعد صارف ہفتہ وار ڈرا میں شریک ہوجائے گا جس میں ہر ہفتے انعام جیتنے والے 7 افراد کو گارنٹی کے ساتھ 77 ہزار 7 سو درہم کا انعام دیا جائے گا ، ان 7 افراد کو 7 کروڑ 77 لاکھ 77 ہزار7 سو 77 درہم پر مشتمل گرینڈ پرائز میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایمریٹس ڈرا کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد العوادہی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایمریٹس ڈرا کا مقصد ایک بہتر کل کا وعدہ پورا کرنا ہے، متحدہ عرب امارات کے باشندوں کو اپنی زندگی کو بہتر بنانے کا موقع دینے کے علاوہ ہم متحدہ عرب امارات بھر میں ماحولیاتی پروگراموں کی حمایت کریں گے اور اس ضمن میں فجیرہ کورل ریف پروگرام بہت سے اقدامات میں پہلا اقدام ہے۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں