متحدہ عرب امارات میں فیس ماسک لازمی پہننے کی شرظ ختم

ملک میں بعض مخصوص مقامات پر اب فیس ماسک پہننا لازمی نہیں ہے تاہم لوگوں کو اب بھی دو میٹر کا محفوظ جسمانی فاصلہ رکھنے کی ضرورت ہوگی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 22 ستمبر 2021 13:59

متحدہ عرب امارات میں فیس ماسک لازمی پہننے کی شرظ ختم
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 ستمبر 2021ء ) متحدہ عرب امارات میں فیس ماسک لازمی پہننے کی شرظ ختم کردی گئی ، ملک میں بعض مخصوص مقامات پر اب فیس ماسک پہننا لازمی نہیں ہے تاہم لوگوں کو اب بھی دو میٹر کا محفوظ جسمانی فاصلہ رکھنے کی ضرورت ہوگی ۔ یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام (MoHaP) اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NCEMA) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امارات میں بعض جگہوں پر اب سے فیس ماسک پہننے کی ضرورت نہیں پڑے گی ، لوگوں کو اب عوامی مقامات پر اور ایک ہی گھر میں رہنے والے رہائشیوں کے ساتھ ساتھ ساحل سمندر پر جانے والوں کے لیے اور کھلے سوئمنگ پول میں رہتے ہوئے فیس ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی ، یہ ان لوگوں کے علاوہ ہے جو بند جگہوں پر اکیلے ہوتے ہیں ، یا جب کسی کی ذاتی خدمات حاصل کرتے ہیں ، دکانوں اور بیوٹی سنٹرز ، سیلونوں کے علاہ طبی مراکز اور کلینکوں میں جب تشخیصی اور علاج کی خدمات سے گزر رہے ہوں ، اس حوالے سے مقامی حکام کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ ان مقامات کی نشاندہی کریں جہاں اب سے فیس ماسک کی درخواست نہیں کی جائے گی تاہم لوگوں کو اب بھی دو میٹر کا محفوظ جسمانی فاصلہ رکھنے کی ضرورت ہوگی۔

(جاری ہے)


بتایا گیا ہے کہ یو اے اے حکام کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے ، جو متاثرہ کیسز کا پتہ لگانے اور ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے کی جانے والی سخت قومی کوششوں کا نتیجہ ہے ، اس کے علاوہ کورونا کے خلاف مختلف قسم کی ویکسین فراہم کرنا اور پچھلے عرصے میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد میں عوام کا تعاون بھی شامل ہے۔

ایم او ایچ اے پی اور این سی ای ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اب بھی غیر مستثنیٰ جگہوں پر فیس ماسک پہنیں ، کیوں کہ تمام مطالعات نے تصدیق کی ہے کہ فیس ماسک وائرس سے بچاؤ کا سب سے اہم ذریعہ ہے ، انہوں نے معاشرے کے تمام افراد کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے اور معاشرتی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے مقرر کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں