متحدہ عرب امارات کا خلائی تحقیقاتی مشن بھیجنے کا اعلان

5 سالہ مہم 2028ء میں شروع کی جائے گی، جس کیلئے خلائی جہاز 7 سال میں تیار کیا جائے گا ، جو تقریباً 3 اعشاریہ 6 بلین کلومیٹر کا سفر طے کرکے 2033ء میں اپنے ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کرے گا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 6 اکتوبر 2021 15:47

متحدہ عرب امارات کا خلائی تحقیقاتی مشن بھیجنے کا اعلان
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 اکتوبر 2021ء ) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے مریخ کو فتح کرنے کے ایک سال سے زائد عرصے کے بعد متحدہ عرب امارات کے طرف سے ایک نئے خلائی مشن کا اعلان کردیا ، 5 سالہ مہم 2028ء میں شروع کی جائے گی اور مشن کے لیے خلائی جہاز 7 سالوں میں تیار کیا جائے گا ، جو تقریباً 3 اعشاریہ 6 بلین کلومیٹر کا سفر طے کرکے 2033ء میں اپنے ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کرے گا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کائنات کے بارے میں مزید تحقیق کے لیے مریخ اور مشتری کے درمیان ایک سیارے پر تحقیقاتی مشن بھیجنے کا پروگرام تشکیل دے رہا ہے جس کا اعلان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کیا جو کہ خلائی تحقیقاتی پروگرام کا بالکل نیا منصوبہ ہے ، 5 سالہ مہم 2028 میں شروع کی جائے گی اور مشن کے لیے خلائی جہاز 7 سالوں میں تیار کیا جائے گا ، اس خلائی مشن میں شٹل کو تقریباً 3 اعشاریہ 6 بلین کلومیٹر کا سفر کرنا ہو گا اور یہ شٹل 2033ء میں اپنے ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کرے گا ، خلائی تحقیقاتی منصوبہ امریکہ کی یونیورسٹی آف کولوراڈو میں ماحولیاتی سائنس اور فزکس لیبارٹری کی شراکت سے تشکیل دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے حوالے سے شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ آسمان کے ایک تہائی ستاروں کے عرب نام ہیں ، کیوں کہ عرب فلکیات کے علمبردار تھے ، ہمارا مشن عرب تہذیب کی شان بڑھانا ہے ، اگر ہم نے آج عمل نہیں کیا تو ہم کب کریں گے؟ متحدہ عرب امارات آنے والی نسلوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، خلا میں ہر نئی ترقی کے ساتھ ہم یہاں زمین پر نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرتے ہیں۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں