یو اے ای ؛ غیر ملکیوں کے داخلے‘ شہریت ‘ پاسپورٹ اور رہائش کے معاملات کیلئے نئی اتھارٹی بن گئی

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے شناخت ، شہریت ، کسٹم اور بندرگاہوں کی حفاظت کیلئے وفاقی اتھارٹی قائم کرنے کا حکم جاری کردیا، نئی وفاقی اتھارٹی تین اداروں کو ضم کرے گی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 6 اکتوبر 2021 17:27

یو اے ای ؛ غیر ملکیوں کے داخلے‘ شہریت ‘ پاسپورٹ اور رہائش کے معاملات کیلئے نئی اتھارٹی بن گئی
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 اکتوبر 2021ء ) متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کے داخلے‘ شہریت ‘ پاسپورٹ اور رہائش کے معاملات کیلئے نئی اتھارٹی بن گئی ، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے حکم جاری کردیا ، نئی وفاقی اتھارٹی تین اداروں کو ضم کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے شناخت ، شہریت ، کسٹم اور بندرگاہوں کی حفاظت کے لیے وفاقی اتھارٹی قائم کرنے کا حکم جاری کیا ، نئی اتھارٹی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت ، فیڈرل کسٹمز اتھارٹی اور جنرل اتھارٹی برائے بندرگاہوں ، بارڈرز اور فری زونز سیکیورٹی کو ضم کرتی ہے ، اتھارٹی شہریت ، پاسپورٹ ، ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے اور رہائش کے معاملات کو منظم کرنے ، بندرگاہوں ، سرحدوں اور آزاد زونز کی سیکورٹی کو فروغ دینے ، ان کی کارکردگی اور تیاری کو بڑھانے کے ساتھ ملک میں کسٹم کے کام کو منظم کرنے کی ذمہ دار ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا کہ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت ، شہریت ، کسٹمز اور پورٹس سکیورٹی متعلقہ منظوریوں کے ساتھ آگے بڑھنے کے علاوہ شناخت اور شہریت کے امور ، پاسپورٹ ، غیر ملکیوں کے داخلے اور رہائش ، کسٹم اور پورٹ سیکیورٹی سے متعلق پالیسیاں ، حکمت عملی اور قانون سازی کی تجویز اور تیاری کی ذمہ دار ہوگی۔ اس کے علاوہ یہ ادارہ ملک میں آبادی کی رجسٹری اور ذاتی ڈیٹا کے نظام کو قائم کرنے ، ترقی دینے اور اپ ڈیٹ کرنے پر بھی کام کرے گا اور اس کا بہترین طریقوں کے مطابق انتظام کرے گا ، نیز تمام رہائشیوں اور یو اے ای کے باشندوں کو شناختی کارڈ کے اجراء کو یقینی بنانے کے لیے نظام ، پروگرام اور طریقہ کار ترتیب دے گا۔

متعلقہ عنوان :

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں