ابوظہبی کی گرین ٹریول لسٹ میں 27 نئے ممالک کا اضافہ‘ پاکستان ایک بار پھر نظر انداز

ٹریول گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں کو قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی، مجوعی طور پر گرین لسٹ میں اب 82 ممالک کو شامل کرلیا گیا ہے تاہم ان میں پاکستان ، بنگلہ دیش اور بھارت تاحال شامل نہیں ہیں

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 9 اکتوبر 2021 12:54

ابوظہبی کی گرین ٹریول لسٹ میں 27 نئے ممالک کا اضافہ‘ پاکستان ایک بار پھر نظر انداز
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 اکتوبر 2021ء ) یو اے ای کی امارت ابوظہبی نے گرین ٹریول لسٹ میں 27 نئے ممالک کا اضافہ کردیا ، پاکستان کو ایک بار پھر نظر انداز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کی جانب سے کورونا وباء کے دوران ٹریول گرین ممالک کی لسٹ کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے ، جس میں 27 نئے ممالک کا اضافہ کیا گیا ہے ، ٹریول گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں کو قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی اور اس نئی فہرست کا اطلاق جمعہ 8 اکتوبر سے کیا گیا ہے لیکن اس فہرست میں پاکستان کو ایک بار پھر شامل نہیں کیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ مجوعی طور پر گرین لسٹ میں اب 82 ممالک کو شامل کرلیا گیا ہے تاہم ان میں پاکستان ، بنگلہ دیش اور بھارت تاحال شامل نہیں ہیں ، ٹریول گرین ممالک کی لسٹ سے رومانیہ کو خارج کردیا گیا ہے جب کہ اسرائیل ، امریکہ اور برطانیہ سمیت 27 نئے ممالک کا اضافہ کیا ہے ، ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو ابوظہبی پہنچنے کے بعد قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور انہیں ایئر پورٹ پر صرف پی سی آر ٹیسٹ لینے کے لیے کہا جائے گا تاہم جن ممالک کو ٹریول گرین لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا وہاں سے آنے والے افراد کو 10 دن کے لیے قرنطینہ کرنا ضروری ہے اور انہیں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت جانے والی پرواز میں سوار ہونے کے لیے پی سی آر کا منفی ٹیسٹ دکھانا ہو گا۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی کی ٹریول گرین لسٹ میں شامل ممالک میں کی البانیہ، آرمینیا، آسٹریلیا، آسٹریا، آذربائیجان، بحرین، بیلاروس، بیلجیم، بیلیز، بھوٹان، بولیویا، بوسنیا و ہرزیگووینا، برازیل، برونائی، بلغاریہ، برما، برونڈی، کینیڈا، چلی، چین، کولمبیا، کوموروس، کروشیا، قبرص، چیک جمہوریہ، ڈنمارک، ایکواڈور، اسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جارجیا اور جرمنی شامل ہیں۔

اسی طرح یونان، ہالینڈ، ہانگ کانگ، ہنگری، آئس لینڈ، انڈونیشیا، اسرائیل، اٹلی، جاپان، اردن، قازقستان، کویت، کرغیزستان، لکسمبرگ، مالدیپ، مالٹا، ماریشس، مالدووا، موناکو، مونٹینیگرو، مراکش، نیوزی لینڈ، ناروے، عمان، پولینڈ، پرتگال، قطر، آئرلینڈ، روس، سان مارینو، سعودی عرب، سربیا، سیشلز، سنگاپور، سلوواکیہ، سلووینیا، جنوبی کوریا، اسپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، تائیوان، تاجکستان، تھائی لینڈ، تیونس، ترکمانستان، یوکرائن، برطانیہ، امریکہ اور ازبکستان اس فہرست کا حصہ ہیں۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں