عید میلاد النبی ﷺ ؛ یو اے ای میں کارکنوں کی موجیں‘ 3 چھٹیاں مل گئیں

جمعرات 21 اکتوبر کی چھٹی کے بعد عرب امارات میں ہفتے کا اختتام ہوجائے گا جس کی وجہ سے جمعہ اور ہفتہ بھی تعطیل ہوگی اور کارکن اتوار کو دوبارہ کام پر جائیں گے

Sajid Ali ساجد علی بدھ 13 اکتوبر 2021 11:07

عید میلاد النبی ﷺ ؛ یو اے ای میں کارکنوں کی موجیں‘ 3 چھٹیاں مل گئیں
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 اکتوبر 2021ء ) عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر یو اے ای میں کارکنوں کو 3 چھٹیاں مل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت انسانی وسائل اور امارتائزیشن (MOHRE) نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 21 اکتوبر کو نجی شعبے کے تمام ملازمین کے لیے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سالگرہ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی ، وزارت انسانی وسائل اور امارتائزیشن کی جانب سے 21 اکتوبر کو نجی شعبے کے اداروں اور دیگر کمپنیوں میں تمام ملازمین کے لیے معاوضے سمیت چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسی طرح فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورس کی جانب سے بھی ایک اعلان کیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کے ماتحت اداروں میں 24 اکتوبر بروز اتوار کو دوبارہ شروع ہوگا ، جب کہ عید میلاد النبی ﷺ پر جمعرات کی چھٹی کے بعد عرب امارات میں ویک اینڈ کا آغاز ہوجائے گی جس کی وجہ سے جمعہ ہفتہ بھی تعطیل ہوگی اور کارکن اتوار کو دوبارہ کام پر جائیں گے۔

(جاری ہے)

اتھارٹی نے صدر مملکت شیخ خلیفہ بن زید النہیان ، نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم ، ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور امارات کے سپریم کونسل کے اراکین اور حکمران ، نیز متحدہ عرب امارات کے عوام ‘ عرب اور اسلامی ممالک کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مبارکباد بھی دی ہے۔

خیال رہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت 12 ربیع الاول کو منایا جاتا ہے ، عربی میں اس دن کو عید المیلاد النبوی ﷺ کہا جاتا ہے ، یہ چھٹی جشن کم اور منانے کی زیادہ ہے ، مسلمانوں کے لیے یہ حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ روزہ رکھ کر یا قرآن پڑھ کر ، روحانی طور پر خدا کے ساتھ رابطہ قائم کریں ، مسلمان خدا کے رسول کی ولادت کی سالگرہ مناتے ہیں۔ پیغمبر محمد ﷺ مکہ سعودی عرب میں 570 عیسوی میں پیدا ہوئے ، ان کی پیدائش کی درست تاریخ واضح نہیں ہے تاہم مسلمان اسلامی مہینے ربیع الاول کے 12 ویں دن محمد ﷺ کی سالگرہ مناتے ہیں ، جو اسلامی سال کا تیسرا مہینہ ہے۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں