متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں قربتیں مزید بڑھنے لگیں

یو اے ای ‘ اسرائیل اور امریکہ کا 2 نئے ورکنگ گروپس کا اعلان، امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ اسرائیلی وزیر خارجہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کی میزبانی کریں گے

Sajid Ali ساجد علی بدھ 13 اکتوبر 2021 15:38

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں قربتیں مزید بڑھنے لگیں
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 اکتوبر 2021ء ) متحدہ عرب امارات اسرائیل اور امریکہ نے 2 نئے ورکنگ گروپس کا اعلان کردیا ، امریکہ کے سکریٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کی میزبانی کریں گے۔ عرب نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات 2 نئے ورکنگ گروپ لانچ کریں گے ، اس حوالے سے امریکہ کے سکریٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن بدھ کے روز محکمہ خارجہ میں اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کی میزبانی کریں گے۔

محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ایک ورکنگ گروپ مذہبی بقائے باہمی پر توجہ مرکوز کرے گا اور دوسرا پانی اور توانائی کے مسائل پر کام کرے گا ، واشنگٹن اسرائیل اور اس کے پڑوسیوں کے درمیان معاہدوں کو وسعت دینے کی امید کرتا ہے جسے ابراہیم معاہدے کے نام سے جانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ سال چار اسلامی ممالک یو اے ای، متحدہ عرب امارات، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد بحرین بھی ان ممالک مین شامل ہوگیا ، اسلامی ممالک کے اس فیصلے پر فلسطینی حکومت اور عوام نے سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا اور دُنیا کے کئی مسلم ممالک کی عوام نے بھی اس فیصلے کو سخت ناپسند کیا تھا تاہم ان ممالک نے اپنے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے اسرائیل سے دوستی کا معاہدہ بھی کر ڈالا ہے جس کے بعد تجارتی، سفارتی، طبی و سائنسی شعبوں میں بھی تعاون بڑھایا جا رہا ہے۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments