یواے ای میں واٹس ایپ کے ذریعے کارپارکنگ متعارف کرانے کا اعلان

ڈرائیوروں کو بہت جلد واٹس ایپ کے ذریعے کارپارکنگ کی ‏سہولت فراہم کر دی جائے گی ، جس کے ذریعے ڈرائیورز اپنی گاڑی کی پارکنگ ٹکٹس واٹس ایپ کے ذریعے ادا کر سکیں گے

Sajid Ali ساجد علی پیر 18 اکتوبر 2021 10:17

یواے ای میں واٹس ایپ کے ذریعے کارپارکنگ متعارف کرانے کا اعلان
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 18 اکتوبر 2021 ) متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کے ذریعے کارپارکنگ متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا ، نئے ‏طریقہ کار کی مکمل جانچ کے بعد جلد ہی اس سہولت کو متعارف کروا دیا جائے گا ، واٹس ایپ کے استعمال سے ڈرائیوروں کو 30 فائلیں ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی جو وہ پہلے ایس ایم ایس کے ‏ذریعے پارکنگ ٹکٹ کی ادائیگی کرتے وقت ادا کرتے تھے ۔

اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے سینئر حکام نے بتایا ہے کہ یو اے ای میں ڈرائیوروں کو بہت جلد واٹس ایپ کے ذریعے کارپارکنگ کی ‏سہولت فراہم کر دی جائے گی ، جس کے ذریعے ڈرائیوروں کے لیے ممکن ہوگا کہ وہ اپنی پارکنگ ٹکٹس واٹس ایپ کے ذریعے ادا کر سکیں گے تاہم اس نئے ‏طریقہ کار کو مکمل جانچ کے بعد جلد ہی یہ سہولت متعارف کروا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

آر ٹی اے کے ‏ایگزیکٹو ڈرائریکٹر احمد محبوب کے مطابق یہ طریقہ کار ابھی آزمائش کے مرحلے میں ہے جس کو اندرونی طور پر پوری طرح سے جانچنے ‏کے بعد 2 ہفتوں کے اندر شروع کر دیا جائے گا ، یہ بالکل ایسا ہی طریقہ ہے جسے لوگ ایس ایم ایس پارکنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں ، صارفین وہی معلومات ‏واٹس ایپ پر بھیجتے رہیں گے جو وہ 7275 پر بھیجتے تھے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ٹریفک کا بہترین نظام رائج ہے ، جس ایک بہت بڑی وجہ یہاں ٹریفک قوانین پر سختی سے پابندی کروانا ہے ، معمولی سے معمولی ٹریفک خلاف ورزی بھی بھاری جرمانے کاباعث بن سکتی ہے ، یہاں تک کہ ایک دو منٹ کی غلط پارکنگ کا خمیازہ بھی بڑی رقم کے نقصان کی صورت میں بھُگتنا پڑتا ہے ، جہاں پولیس کی جانب سے گاڑی کی غلط پارکنگ کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جا تی۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں