اماراتی سڑکوں پر اب بنا ڈرائیورز والی گاڑیاں دوڑیں گی

ابوظہبی میں بنا ڈرائیور والی ٹیکسیوں کی آزمائشی سروس کا آغاز کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 24 نومبر 2021 01:04

اماراتی سڑکوں پر اب بنا ڈرائیورز والی گاڑیاں دوڑیں گی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2021ء) اماراتی سڑکوں پر اب بنا ڈرائیورز والی گاڑیاں دوڑیں گی، ابوظہبی میں بنا ڈرائیورز والی ٹیکسیوں کی آزمائشی سروس کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اہم معاملات میں ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر پوری دنیا کیلئے مثال بننے والے متحدہ عرب امارات نے اب ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں بھی انقلابی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بنا ڈرائیور والی گاڑیوں کے بطور ٹیکسی استعمال کیلئے آزمائشی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ابوظہبی سمارٹ سٹی سمٹ میں "TXAI" نامی سروس لانچ کی گئی۔ "TXAI" ریجن کی پہلی بنا ڈرائیور کے ٹیکسی سروس ہے، جسے جی 42 گروپ کا حصہ بائینات نامی کمپنی کی جانب سے لانچ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آزمائشی سروس کے تحت ابتدائی طور پر یاس آئی لینڈ کے کل 9 مقامات پر 5 ایسی ٹیکسیاں چلائی جائیں گی جو بنا ڈرائیور کے چلیں گی۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 3 الیکٹرک اور 2 ہائبرڈ گاڑیوں کا استعمال کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر یاس آئی لینڈ میں واقع شاپنگ مالز، دفاتر، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے درمیان ان گاڑیوں پر مفت ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ابوظہبی میں واقع انٹی گریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر(آئی ٹی سی) بنا ڈرائیورز والی گاڑیوں کیلئے ضروری انفراسٹرکچر کی تعمیر کا ذمے دار ہو گا۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں