متحدہ عرب امارات نے 500 درہم مالیت کا چاندی کا سکہ جاری کردیا

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے ملک کے 50 ویں قومی دن کے موقع پر چاندی کا ایک سکہ جاری کیا ہے

Sajid Ali ساجد علی بدھ 24 نومبر 2021 10:30

متحدہ عرب امارات نے 500 درہم مالیت کا چاندی کا سکہ جاری کردیا
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 نومبر 2021ء ) متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات کے سلسلے میں 500 درہم مالیت کا چاندی کا سکہ جاری کردیا گیا ۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کا 50 واں قومی دن بالکل قریب ہے اور اس کو منانے کی تیاریاں بھی زوروں پر ہیں، آپ جانتے ہیں کہ اس حیرت انگیز موقع کے لیے تقریبات بڑی ہونے والی ہیں، اسی حوالے سے متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے بھی کچھ خاص اعلان کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بینک نے ملک کے 50 ویں قومی دن کے موقع پر چاندی کا ایک سکہ جاری کیا ہے ، اس سکے پر صدارتی امور کی وزارت کا نام درج ہے جب کہ سکے کے بارے میں مزید تفصیلات درج ذیل ہیں: 
1. نئے چاندی کے سکوں کی قیمت 500 درہم ہے۔
2. سکے کا وزن 250 گرام ہے۔

(جاری ہے)

3. سامنے کی طرف سکے پر قصر الوطن کی تصویر کے ساتھ عربی اور انگریزی میں صدارتی امور کی وزارت کا نام اور ریاستی نشان ہے۔

4. پچھلے حصے پر متحدہ عرب امارات کے 50 ویں سال کا لوگو اور 500 درہم کی قیمت کے ساتھ عربی اور انگریزی میں متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کا نام ہے۔
5. یہ سکہ مرکزی بینک کے ہیڈ کوارٹر اور اس کی شاخوں میں فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔
6. سکے کو متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر لانچ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں