متحدہ عرب امارات نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں

دسمبر کے لیے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی کی جانب سے کیا گیا

Sajid Ali ساجد علی پیر 29 نومبر 2021 12:49

متحدہ عرب امارات نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر 2021ء ) متحدہ عرب امارات نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں ۔ یو اے ای کے خبر رساں ادارے کے مطابق دسمبر کے لیے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے ، پیٹرولیم پرائس کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دسمبر کے لیے یو اے ای میں سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2 اعشاریہ 80 درہم سے کم کرکے 2 اعشاریہ 77 درہم مقرر کی گئی ہے ، اسپیشل 95 پیٹرول کی پرانی قیمت 2 اعشاریہ 69 درہم میں کمی کرتے ہوئے 2 اعشاریہ 66 درہم فی لٹر نئی قیمت کا اعلان کیا گیا ہے ، اسی طرح ای پلس 91 پیٹرول یو اے ای میں دسمبر کے مہینے میں 2 اعشاریہ 61 درہم فی لٹر کی بجائے 2 اعشاریہ 58 درہم فی لٹر میں فروخت کیا جائے گا ، اگلے ایک مہینے کے لیے ملک میں ڈیزل 2 اعشاریہ 81 درہم فی لٹر سے کم ہوکر 2 اعشاریہ 77 درہم فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے جس کے بعد یہ قیمت گزشتہ ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ، مارکیٹ کھلتے ہی خام تیل کی قیمت میں دس فیصد کی بڑی کمی نوٹ کی گئی جس کی وجہ کورونا وائرس کی سب سے تبدیل شدہ قسم کو قرار دیا جارہا ہے جسے جنوبی افریقہ میں دریافت کیا گیا ہے ، قیمت میں یہ کمی اپریل 2020ء کے مقابلے میں سب سے بڑی کمی ہے جو کہ ڈیڑھ سال بعد ہوئی ہے ، اس طرح صرف ایک ہی روز میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں ترین کمی ہوئی ہے جو دس فیصد تک ہے ، تیل کی زائد پیداوار بھی اس کمی کی ایک اہم وجہ قرار دی گئی ہے۔ 

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments