اتحاد ایئرویز کا یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر 50 فیصد رعایتی ٹکٹوں کا اعلان

اتحاد کی ٹکٹوں پر 50 فیصد تک کی یہ رعایت صرف 50 گھنٹوں کے لیے ہے ، جس کی فروخت پہلے ہی شروع ہو چکی ہے اور یہ پیشکش بدھ یکم دسمبر کی آدھی رات تک محدود ہے

Sajid Ali ساجد علی بدھ 1 دسمبر 2021 13:11

اتحاد ایئرویز کا یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر 50 فیصد رعایتی ٹکٹوں کا اعلان
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم دسمبر 2021ء ) متحدہ عرب امارات کی ایک ایئرلائن نے قومی دن کے موقع پر 50 گھنٹے کیلئے 50 فیصد رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کردیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق اتحاد ایئرویز یو اےا ی کے 50 ویں قومی دن کی یاد میں 50 فیصد تک رعایت پر ٹکٹیں بک کرنے کی پیشکش کر رہی ہے تاہم اتحاد کی ٹکٹوں پر 50 فیصد تک کی یہ رعایت صرف 50 گھنٹوں کے محدود وقت کے لیے ہے ، جس کی فروخت پہلے ہی شروع ہو چکی ہے اور یہ پیشکش بدھ یکم دسمبر کی آدھی رات تک محدود ہے ، اس دوران بک کیے گئے ٹکٹ 14 جون 2022ء تک سفر کے لیے موزوں ہوں گے ، یہاں تک کہ ابھی بک کی جانے والی ٹکٹوں پر آپ کو اضافی اخراجات کے بغیر اپنی پروازیں بعد میں تبدیل کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے ، یہ پروازیں اکانومی کلاس کے لیے 695 درہم جب کہ بزنس کلاس میں سفر کے لیے 2,495 درہم سے شروع ہوتی ہیں ، جن کے تحت لندن، بارسلونا، روم، سنگاپور ، دوحہ اور دیگر منتخب مقامات کے لیے فلائٹ بک کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے تعلق رکھنے والی معروف فضائی کمپنی ایمرٹس بھی اپنے کرایوں میں 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کرچکی ہے ، ایمرٹس ایئر لائن نے مختلف مقامات کے لیے کرایوں میں رعایت کا اعلان متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کے حوالے سے جاری تقریبات کے سلسلے میں کیا ہے ، جس کے تحت بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں 50 فیصد رعایت ملے گی ، 1395 درہم سے شروع ہونے والے کرایوں میں رعایت دی گئی ہے ، کمپنی نے لندن، بینکاک، کویت، نیویارک اور ماریشس کے لیے فضائی ٹکٹوں پر بھی خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے ، اس کے علاوہ ایمریٹس ہالیڈیز کے ساتھ پیکج بک کروانے پر مسافروں کو ہوٹلوں کی بکنگ پر بھی 50 فیصد رعایت ملے گی ۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں