یو اے ای حکام کا ’الحوسن‘ ایپ پر گرین پاس پروٹوکول کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان

اپ ڈیٹ میں منفی پی سی آر ٹیسٹ کے نتیجے میں موجودہ 30 دنوں کی بجائے 14 دنوں کیلئے ’الحوسن‘ کی حیثیت سبز نظر آئے گی‘ جس کے بعد رنگ گرے ہو جائے گا اور مزید 14 دنوں کیلئے نیا منفی پی سی آر ٹیسٹ حاصل کرنا ہوگا

جمعہ 3 دسمبر 2021 12:04

یو اے ای حکام کا ’الحوسن‘ ایپ پر گرین پاس پروٹوکول کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 دسمبر 2021ء ) متحدہ عرب امارات کے حکام نے ’الحوسن‘ Alhosn ایپ پر گرین پاس پروٹوکول کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کردیا ۔ یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے ملک بھر میں متعلقہ حکام کے تعاون سے ’الحوسن‘ ایپ پر گرین پاس پروٹوکول کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا آغاز 5 دسمبر2021 سے ہوگا ، تازہ ترین اپ ڈیٹ میں منفی پی سی آر ٹیسٹ کے نتیجے میں موجودہ 30 دنوں کے بجائے صرف 14 دنوں کے لیے ’الحوسن‘ کی حیثیت سبز نظر آئے گی جس کے بعد رنگ گرے ہو جائے گا اور مزید 14 دنوں کے لیے نیا منفی پی سی آر ٹیسٹ حاصل کرنا ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ کورونا کے بعد بحالی کی حکمت عملی، اقدامات اور منصوبوں کے تناظر میں کی گئی ہے ہے ، اس کے علاوہ یہ اقدام وبائی امراض سے نمٹنے اور ملک بھر میں محفوظ نقل و حرکت اور سیاحت کو یقینی بنانے کے لیے ملکی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو بڑھانے کے لیے کیے جانے والے فعال اقدامات میں مددگار ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

خیال رہے یو اے ای حکام کی جانب سے الحوسن ایپ پر تین کلر کوڈز متارف کرائے گئے ہیں جو کورونا پی سی آر ٹیسٹ کے کارآمد ہونے کی مُدت کو ظاہر کرتے ہیں ، گرین پاس کسی شخص کے ویکسین سٹیٹس اور پی سی آر ٹیسٹ کے کارآمد ہونے کی مُدت کو ظاہر کرتا ہے ، پہلی کیٹگری مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کی ہے ، یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے ہوئے کم از کم 28 روز گزر چکے ہیں یا انہوں نے بطوررضاکار ویکسین کے ٹرائلز میں حصہ لیا ہوگا ، ان افراد کا پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ الحوسن ایپ پر اسٹیٹس 30 روز کے لیے سبز (green) رنگ میں ظاہر ہو تا ہے جس کو اب کم کرکے 14دن کردیا گیا ہے۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں