ابوظہبی میں نجی اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں ہفتہ وار تعطیلات کے قانون میں تبدیلی کے بعد اسکولوں میں بھی پیر سے جمعہ تک کلاسز ہوں گی

muhammad ali محمد علی منگل 7 دسمبر 2021 23:13

ابوظہبی میں نجی اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2021ء) ابوظہبی میں نجی اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہفتہ وار تعطیلات کے قانون میں تبدیلی کے بعد ابوظہبی میں نجی اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کے محکمہ ایجوکیشن کے حکام کی جانب سے تمام نجی اسکولوں کے پرنسپلز سے رابطہ کر کے انہیں اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری سے ابوظہبی کے تمام نجی اسکولوں میں پیر سے جمعہ تک کلاسز ہوں گی۔ پیر سے جمعرات تک اسکولوں میں معمول کے مطابق تدریسی عمل جاری رہے گا، جبکہ جمعہ کے روز صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اسکول کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نئے سال میں ساڑھے چار دن کام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بدھ کے روز متحدہ عرب امارات نے نئے سال سے کام کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اعلان کے مطابق جمعہ کی دوپہر سے اتوار تک چُھٹی ہو گی ۔ متحدہ عرب امارات نے ہفتہ اور اتوار کو باضابطہ ویک اینڈ کے طور پر مان لیا ہے۔ یو اے ای حکومت کا کہنا ہے کہ ہفتے میں پیر سے جمعرات آٹھ گھنٹے تک کام کے اوقات ہوں گے جبکہ جمعہ کو ساڑھے چار گھنٹے کام کے اوقات مختص کیے گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں کام کے نئے اوقات کا اطلاق یکم جنوری 2022ء سے ہو گا۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں