متحدہ عرب امارات میں یومیہ کورونا کیسز کی خطرناک صورتحال آج بھی برقرار

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2,627 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 7 جنوری 2022 15:14

متحدہ عرب امارات میں یومیہ کورونا کیسز کی خطرناک صورتحال آج بھی برقرار
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 07 جنوری 2022ء ) متحدہ عرب امارات میں یومیہ کورونا کیسز کی خطرناک صورتحال آج بھی برقرار ہے جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد ایک بار پھر 2600 سے زائد رہی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے جمعہ کے روز کوویڈ 19 کورونا وائرس کے 2,627 نئے کیسز کی اطلاع دی ہے ، اس کے ساتھ ہی 930 صحت یاب ہوئے اور خوش قسمتی سے دوران کورونا سے کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا۔

متحدہ عرب امارات کے ڈاکٹروں نے رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بہتر تحفظ کے لیے چہرے کو کپڑے سے ڈھانپنے کے بجائے 3 پرتوں والے سرجیکل ماسک پہنیں ، خاص طور پر کپڑے کے ماسک سے پرہیز کرنا چاہیے ، اس کے بجائے رہائشی سرجیکل، KN95 یا N95 ماسک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

آر اے کے ہسپتال میں میڈیکل ڈائریکٹر اور نیورولوجسٹ ڈاکٹر سویتا پرکاش آدتیہ نے کہا ہے کہ ایک مطالعہ میں یہ ریکارڈ کیا گیا کہ کپڑے کے ماسک صرف 47 فیصد تحفظ فراہم کرتے ہیں، جب کہ KN95 اور N95 کے ساتھ سرجیکل ماسک 95 فیصد تحفظ فراہم کرتے ہیں ، نزلہ زکام ، فلو اور کوویڈ 19 کا سبب بننے والے وائرس متاثرہ افراد کی ناک اور منہ سے نکلنے والی بوندوں کے ذریعے ہی پھیلتے ہیں اور یہ مزید بھی سب پھیل سکتے ہیں اس سے پہلے کہ کسی شخص کو احساس ہو کہ وہ متاثر ہے ، اس کے لیے وقت مختلف ہوتا ہے جب کسی بھی بیماری میں مبتلا شخص بیمار محسوس کرنا شروع کر دے گا ، کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کچھ لوگوں میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتی ہیں لیکن پھر بھی ان کے لیے اس کا پھیلنا ممکن ہے۔

یونیورسٹی آف میری لینڈ سکول آف پبلک ہیلتھ میں اسسٹنٹ ریسرچ پروفیسر کرسٹن کولمین کا کہنا ہے کہ کھانسی ، بخار، تھکاوٹ اور پٹھوں میں درد فلو اور کوویڈ 19 دونوں میں عام ہیں ، کورونا کی مخصوص علامات میں ذائقہ یا بو کا کھو جانا شامل ہے۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں