متحدہ عرب امارات میں شدید سردی کی ایک نئی لہر کے لیے تیار ہوجائیں

ملک میں کئی روز کیلئے شدید بارش کی پیش گوئی‘ ہفتے کے آخر میں بارش کے موسم کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا اور ملک کے کئی حصوں میں ہفتہ سے بدھ تک بارشیں ہوں گی۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 14 جنوری 2022 12:17

متحدہ عرب امارات میں شدید سردی کی ایک نئی لہر کے لیے تیار ہوجائیں
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جنوری 2022ء ) متحدہ عرب امارات میں ہفتہ سے شروع ہونے والی کئی دنوں کی شدید بارش کی پیش گوئی کردی گئی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی سے معلوم ہوا ہے کہ ہفتے کے آخر میں بارش کے موسم کے ایک اور دور کا آغاز ہو گا اور ملک کے کئی حصوں میں ہفتہ سے بدھ تک بارشوں کی توقع ہے ، ہفتہ کو دوپہر کے وسط میں دبئی اور شمالی امارات میں ابوظہبی اور مزید ساحل کے قریب بارش کا امکان ہے ، یہ وقفے وقفے سے شدید بھی ہو سکتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اتوار کو ساحل کے بیشتر حصوں میں بارشیں ہوسکتی ہیں ، جس میں سب سے زیادہ موسلا دھار بارش مغرب میں شروع ہو کر ابوظہبی اور اس سے آگے دن بھر پھیلے گی اور دوران دبئی اور شمالی امارات میں بھی شدید بارشیں ہوں گی ، بارش کا یہ سلسہ پیر کے اوائل میں ختم ہو جائے گا لیکن دوپہر اور شام میں بارش واپس آئے گی جس کی وجہ سے ابوظہبی، دبئی اور شمالی امارات میں بادل برسیں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح منگل کو سمندر کے اوپر سے بارش شروع ہو جائے گی لیکن رش کے اوقات میں ساحل کے اوپر سے گزر جائے گی ، شام کے وقت دبئی اور شمالی امارات کو بارش سے متاثر کرنے کے لیے واپس آنے سے پہلے یہ سلسلہ دوپہر کے وسط تک چلے گا تاہم بدھ کے روز بارش زیادہ تر ابوظہبی اور العین تک محدود رہے گی ، دوپہر کے قریب یہ ختم ہوجائے گی۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کئی مہینوں کی ہلکی بارش کے بعد جنوری 2022ء شدید بارشوں کی شروعات کے ساتھ اس کے لیے تیار ہے ، سال کے آغاز میں صرف تین دن کے وقفے میں اب تک متحدہ عرب امارات میں تقریباً 18 ماہ کی بارش ہوئی جب کہ اوسطاً متحدہ عرب امارات ایک سال میں تقریباً 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ کرتا ہے اور جنوری میں عام طور پر صرف 10 ملی میٹر بارش دیکھنے کو ملتی ہے۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں