متحدہ عرب امارات میں 10 ماہ بعد یومیہ کورونا کیسز کی تعداد 3000 سے بڑھ گئی

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 3,068 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی‘ 3 اموات بھی رپورٹ ہوئیں

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 14 جنوری 2022 15:34

متحدہ عرب امارات میں 10 ماہ بعد یومیہ کورونا کیسز کی تعداد 3000 سے بڑھ گئی
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جنوری 2022ء ) متحدہ عرب امارات میں 10 ماہ بعد یومیہ کورونا کیسز 3000 سے زیادہ ہوگئے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے جمعہ کے روز ملک میں کورونا وائرس کے 3,068 نئے مریضوں کی تصدیق کی ، اس دوران 1,226 افراد وباء سے صحت یاب بھی ہوئے تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں وباء سے ملک میں 3 اموات بھی رپورٹ ہوئیں جب کہ اس وقت ملک میں فعال کورونا کیسز کی تعداد 38 ہزار 849 ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یو اے ای میں نئے کورونا مریضوں کا 4 لاکھ 24 ہزار861 اضافی ٹیسٹوں کے ذریعے پتہ چلا جب کہ متحدہ عرب امارات میں 14 جنوری تک کورونا کیسز کی کل تعداد 7 لاکھ 99 ہزار 065 ہے ، جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 7 لاکھ 58 ہزار031 ہے اور ملک میں مرنے والوں کی تعداد اب 2,185 ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں سرکاری اسکولوں اور تعلیمی اداروں نے فاصلاتی تعلیم کو مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا ہے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ کم از کم 21 جنوری تک دور دراز سے کلاسز کی میزبانی کی جائے گی اور ذاتی طور پر امتحانات کم از کم 28 جنوری تک ملتوی کر دیے گئے ہیں ، ابوظہبی امارات کے تمام سرکاری اسکولوں اور نجی اسکولوں کے لیے ریموٹ لرننگ میں بھی توسیع کرے گا ۔

اس سے قبل ابوظہبی نے اسکول کی نئی مدت کے دو ہفتوں کے لیے 17 جنوری تک ریموٹ لرننگ کا اعلان کیا تھا تاہم طلباء اب عملی طور پر مزید ایک ہفتے کے لیے کلاسز میں شرکت کریں گے اور کم از کم 21 جنوری تک آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ چونکہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت نے ملک کے اندر سے امارات جانے والوں کے لیے نئے سرحدی قوانین متعارف کرائے ہیں ، اس کے تحت حکام نے بدھ کے روز سیاحوں کے لیے ایک خصوصی دفتر قائم کرنے کا اعلان کیا ، اتھارٹی نے سیاحتی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ سیاحوں کو ابوظہبی کے دورے کی منصوبہ بندی کرنے سے پہلے داخلے کے رہنما خطوط سے مکمل طور پر آگاہ کریں۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں