یو اے ای میں اس سال کارکن عید الفطر پر 5 چھٹیوں کے مزے اڑائیں گے

2022 میں رمضان 30 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے‘ اس لیے رہائشی 5 دن کے وقفے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں‘ تعطیلات کی ممکنہ تاریخیں ہفتہ 30 اپریل سے بدھ 4 مئی تک ہوں گی

Sajid Ali ساجد علی پیر 17 جنوری 2022 14:28

یو اے ای میں اس سال کارکن عید الفطر پر 5 چھٹیوں کے مزے اڑائیں گے
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 جنوری 2022ء ) متحدہ عرب امارات میں اس سال کارکن عید الفطر پر 5 چھٹیوں کے مزے اڑائیں گے ، 2022 میں رمضان 30 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے‘ اس لیے رہائشی 5 دن کے وقفے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں‘  تعطیلات کی ممکنہ تاریخیں ہفتہ 30 اپریل سے بدھ 4 مئی تک ہوں گے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے نئے سال سے ایک مختصر ورک ویک میں اچھی اور صحیح معنوں میں منتقلی کی ہے ، جمعہ کا آدھا دن، ہفتہ اور اتوار یکم جنوری 2022 سے ملک میں نئے ویک اینڈ ہیں ، جس کے بعد سے رہائشی اب جمعہ ہفتہ کی بجائے ہفتہ اتوار کے وقفوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں ، عید الفطر کا اسلامی تہوار متحدہ عرب امارات کے باشندوں کو 2022 کی دوسری عام تعطیل دے گا ، جنہیں پہلی چھٹی نئے سال کے پہلے دن ملی تھی۔

(جاری ہے)

فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان کا مقدس مہینہ 2 اپریل 2022 سے شروع ہونے کی امید ہے ، اسلامی مہینے یا تو 29 یا 30 دن پر محیط ہوتے ہیں ، یہ چاند نظر آنے پر منحصر ہے ، اس سال رمضان یکم مئی تک 30 دن جاری رہنے کی توقع ہے ، اس کا مطلب ہے 2 مئی کو عید الفطر کے اسلامی تہوار کا پہلا دن ہونے کا امکان ہے جب کہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری کیلنڈر کے تحت رہائشیوں کو 29 رمضان سے 3 شوال تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی ، شوال وہ مہینہ ہے جو اسلامی کیلنڈر میں رمضان کے بعد آتا ہے ، اگر رمضان 29 دن رہتا ہے تو رہائشیوں کو چار دن کی چھٹی ملتی ہے اور اگر مقدس مہینہ 30 تک جاری رہے تو انہیں پانچ دن کا وقفہ ملتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 2022 میں رمضان 30 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے ، اس لیے رہائشی 5 دن کے وقفے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ، تعطیلات کی ممکنہ تاریخیں ہفتہ 30 اپریل سے بدھ 4 مئی تک ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں