حوثی باغیوں کا متحدہ عرب امارات پر ایک اور حملہ ناکام ، 2بیلسٹک میزائل فضاء میں ہی تباہ کر دیئے گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 24 جنوری 2022 09:00

حوثی باغیوں کا متحدہ عرب امارات پر ایک اور حملہ ناکام ، 2بیلسٹک میزائل فضاء میں ہی تباہ کر دیئے گئے
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 جنوری 2022ء ) متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کئے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو ہوا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ائیر ڈیفنس نے حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کئے گئے دو بیلسٹک میزائل ہوا میں تباہ کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)


حکام نے تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور فضاء میں ہی تباہ کئے گئے میزائلوں کے ٹکڑے ابوظہبی کے مختلف علاقوں میں گرے ۔ یاد رہے کہ گزشہ ہفتے ابوظہبی میں حوثی باغیوں نے بندرگاہ کے علاقے میں تین آئل ٹینکرز پر ڈرون حملے کئے تھے جس میں ایک پاکستانی سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوئے تھے۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں