متحدہ عرب امارات نے حوثیوں کا میزائل داغنے والا لانچر سسٹم بھی تباہ کردیا

یو اے ای کی وزارت دفاع نے یمن میں لانچر سسٹم کو ابوظہبی پر 2 بیلسٹک میزائل داغنے کے فوری بعد تباہ کیا‘ اس مقصد کے لیے F-16 طیاروں کا استعمال کیا گیا

Sajid Ali ساجد علی پیر 24 جنوری 2022 13:45

متحدہ عرب امارات نے حوثیوں کا میزائل داغنے والا لانچر سسٹم بھی تباہ کردیا
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 جنوری 2022ء ) متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کا میزائل داغنے والا لانچر سسٹم بھی تباہ کردیا ، متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے یمن میں ایک لانچر کو ابوظہبی پر 2 بیلسٹک میزائل داغنے کے فورای بعد تباہ کیا ۔ اماراتی میڈیا کے مطابق وزارت کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے کہا کہ اس نے الجوف میں یمن کے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 10 منٹ پر بیلسٹک میزائل لانچر کو تباہ کرنے کے لیے F-16 کا استعمال کیا ، خیال رہے کہ حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے میزائلوں کو پیر کے روز متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے روک کر تباہ کر دیا تھا ، ابوظہبی کے مختلف علاقوں میں اس کے ٹکڑے گرے ، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ایک بیان میں وزارت نے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی مکمل تیاری کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کو کسی بھی حملے سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

(جاری ہے)


یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے یمن میں مقیم حوثی عسکریت پسندوں کی طرف سے ابوظہبی میں دو شہری تنصیبات پر مشتبہ ڈرون حملوں میں تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ، ایک آگ کے باعث مصفحہ میں ادنوک کے تین فیول ٹینکرز میں دھماکہ ہوا جب کہ ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے تعمیراتی علاقے میں ایک اور معمولی آگ بھڑک اٹھی۔ عالمی رہنماؤں نے متفقہ طور پر اس حملے کی مذمت کی اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ، اس ضمن میں عرب لیگ نے اتوار کو کہا تھا کہ یمن کے حوثی باغیوں کو دہشت گرد گروپ قرار دیا جانا چاہیے ، جب کہ جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں