متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ

ولی عہد نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کیا ‘ ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی اور رابطوں کے تسلسل پر اتفاق کیا گیا

Sajid Ali ساجد علی پیر 24 جنوری 2022 17:04

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 جنوری 2022ء ) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید نے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کرکے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے پاکستانی قیادت ، حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کیا ، اس دوران یو اے ای کے ولی عہد نے کہا کہ مشکل وقت میں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

 
معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اظہاریکجہتی پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید سے اظہار تشکر کیا ، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا ، دہشت گردی میں ملوث عناصر اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments