عجمان: اڑھائی کروڑ درہم کی نشہ آورگولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق ایک عرب مُلک سے ہے
محمد عرفان جمعرات 16 اگست 2018 12:00
(جاری ہے)
عجمان پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل شیخ سلطان بن عبداللہ النُعیمی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے فیڈرل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کو دو ماہ قبل ہی مخبری کی گئی تھی کہ ایک بندرگاہ کے ذریعے نشہ آور ادویات ایک ہمسایہ مُلک میں اسمگل کی جائیں گی۔
اس اطلاع کی بنیاد پر اینٹی نارکوٹکس افسران ‘ عجمان پولیس اور وزارت داخلہ کے اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے ملزمان پر نگاہ رکھنا شروع کر دی اور انتظار کیا جانے لگا کہ کہ وہ کب ممنوعہ اشیاء کی شپمنٹ وصول کرتے ہیں۔ جونہی انہوں نے منشیات کی شپمنٹ وصول کی توالجرف انڈسٹریل ایریا میں واقع ان کے گودام پر مشترکہ ٹیم کا چھاپہ مارا گیا۔ ملزمان نے یہ منشیات ایک ہمسایہ مُلک میں منتقل کرنا تھی۔ ملزمان کی اپنے منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی پُوری کوشش کے باوجود پولیس نے اُن کی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ ملزمان نے بندرگاہ سے سامان کی وصولی کے وقت گرائنڈرز اور جنریٹر پر لگے ڈیٹا سٹیکرز کو تبدیل کر کے اپنی دانست میں کسٹمز آفیسر کو دھوکا دینے کی کوشش کی تھی۔ چھاپے کے دوران پولیس کی جانب سے منشیات سُونگھنے والے ماہر کُتوں کا استعمال کیا گیا تاکہ پتا چلایا جا سکے کہ مشینوں اور جنریٹرز میں منشیات کس جگہ پر چھُپائی گئی ہے۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جُرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ جس کے بعد اُنہیں مزید تفتیش کی غرض سے سرکاری استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
عجمان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
امارات میں مقیم پاکستانی ’ڈریم ہوم‘ جیت گیا
متحدہ عرب امارات کے مشہور شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی
عجمان کے رہائشی ٹاور کو زبردست آگ نے لپیٹ میں لے لیا
متحدہ عرب امارات میں ڈکیتی کی بڑی واردات کے بعد ڈکیت چند ہی گھنٹوں میں دھر لیے گئے
امارات میں غیر قانونی اوورٹیکنگ خلاف ورزیوں کے خلاف انتباہ
متحدہ عرب امارات میں نئے ٹیکسی کرایوں کا اعلان
عجمان میں 40 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی
امارات میں کارکن نے رقم کے جھگڑے پر روم میٹ کو قتل کردیا
امارات میں پٹرول ڈیزل مہنگا ہونے پر ٹیکسی کرایوں میں بھی اضافہ
اماراتی پولیس نے مالی مسائل سے تنگ غیرملکی کو خود کشی سے بچالیا
امارات میں ٹریفک جرمانوں میں 50 فیصد تک رعایت کا اعلان
امارات میں پٹرول ڈیزل سستا ہونے پر ٹیکسی کرایوں میں بھی کمی
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری