عرب شہری نے کُتا دلانے کے لالچ میں خاتون کی آبرو ریزی کر ڈالی

مفت کُتا لینے کے چکر میں خاتون ملزم کے گھر پہنچی تو اپنی عزت گنوا بیٹھی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 14 مئی 2019 11:42

عرب شہری نے کُتا دلانے کے لالچ میں خاتون کی آبرو ریزی کر ڈالی
عجمان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،14 مئی 2019ء) عدالت نے ایک 43 سالہ عرب کوبرطانوی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں جیل بھیج دیا۔ استغاثہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ برطانوی خاتون کی عرب ملزم سے ملاقات ایک ہوٹل میں واقع نائٹ کلب میں ہوئی۔ خاتون کُتے پالنے کی بہت شوقین تھی۔ ملزم نے اُسے اپنے پاس موجود ایک کُتے کی تصویر دکھا کر کہا کہ وہ اُس کے شوق کو دیکھتے ہوئے اُسے یہ کُتا مفت میں دینے کو تیار ہے۔

خاتون اُس کے ساتھ گھر چلی جائے جہاں سے وہ کُتا اپنے گھر لے جا سکتی ہے۔ خاتون بیش قیمت کُتا حاصل کرنے کے چکر میں اُس کے ساتھ چل پڑی۔ جونہی وہ گھر میں داخل ہوئے تو عرب ملزم اُسے اپنے ساتھ ایک کمرے میں لے گیا اور وہاں اُسے بیڈ پر گرا کر زبردستی اُس کے کپڑے اُتار دیئے اور پھر دو بار اُسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون بچاﺅ کے لیے پُکارتی رہی مگر وہاں آس پاس اُس کی آوازیں سُننے والا کوئی نہ تھا۔

اگلے دِن ملزم نے جب اُسے واپس چھوڑنے جا رہا تھا تو اُس کا مقصد یہ تھا کہ وہ خاتون کا ٹھکانہ بھی دیکھ لے گا اور دوبارہ بھی اُسے جنسی استحصال کا نشانہ بنا سکے گا۔ تاہم جب ایک موقع پر گاڑی کی رفتار ہلکی ہوئی تو اُس نے فوراً گاڑی سے باہر چھلانگ مار دی۔ اس پر عرب باشندہ پریشان ہو کر وہاں سے فرار ہو گیا۔ وہاں ایک شخص نے خاتون کو تکلیف دہ حالت میں دیکھ کراُسے اُس کے گھر پہنچایا جہاں کچھ دیر بعد اُس نے پولیس کو ملزم کے خلاف شکایت درج کرا دی۔ فارنزک رپورٹ سے بھی خاتون کے جسم کے مختلف حصّوں پر چوٹوں اور خراشوں کی تصدیق ہو گئی۔ جس سے ثابت ہوا کہ ملزم نے اُسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے لیے تشدد سے کام لیا۔

متعلقہ عنوان :

عجمان میں شائع ہونے والی مزید خبریں