متحدہ عرب امارات: امام مسجد 12 سالہ بچے سے متعدد بار زیادتی پر گرفتار

امام مسجد نے بچے کو رقم کا لالچ دے کر9بار اُس سے اپنے حجرے میں زیادتی کی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 29 مئی 2019 11:33

متحدہ عرب امارات: امام مسجد 12 سالہ بچے سے متعدد بار زیادتی پر گرفتار
عجمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،29 مئی 2019ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک امام مسجد کی جانب سے 12 سالہ بچے کو کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ مقامی عدالت نے ایک ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے امام مسجد کو اُس کے شرمناک کرتوت پر پانچ سال قید کی سزا سُنا دی ہے جب کہ سزا کی مُدت ختم ہونے کے فوری بعد اُسے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے بتایا کہ ایک 31 سالہ ایشیائی باشندہ الجرف 2 کے علاقے میں واقع ایک چھوٹی سی مسجد کا امام تھا۔ بچہ اس مسجد میں نماز پڑھنے جاتا تھا۔ ہوس سے مغلوب امام مسجد نے آہستہ آہستہ بچے کو اپنی جانب مائل کرنا شروع کر دیا۔ ایک روز اُس نے نماز کی ادائیگی کے بعد بچے کو اپنے پاس ہی روک لیا اور اُسے پانچ درہم کا نوٹ تھما کر اپنے حجرے میں لے گیا او راُس سے زیادتی کر ڈالی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد بھی اُس نے مسجد کی حُرمت کا خیال کیے بغیر آٹھ مرتبہ بچے کے ساتھ یہ شرمناک فعل انجام دیا۔ جب بچہ اکثر نماز کی ادائیگی کے بہت دیر بعد گھر آتا تو اُس کی ماں نے اُسے ڈانٹ ڈپٹ کر پوچھا کہ وہ اتنی دیر سے کیوں آتا ہے۔ جس پر بچے نے امام مسجد کی جانب سے کی جانے والی زیادتی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ بچے نے اپنے والدین کو بتایا کہ امام مسجد اُسے اکثر 5 درہم کا نوٹ دیتا اور پھر اس کے بدلے اُسے اپنے حجرے میں لے جا کر اُس سے اپنی ہوس پُوری کرتا۔ بچے کے اس انکشاف کے بعد اُس کے والدین نے قریبی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرا دی۔ فارنزک رپورٹ سے بھی امام مسجد کی بچے سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔

عجمان میں شائع ہونے والی مزید خبریں