عجمان، متحدہ عرب امارات میں بھڑکنے والی خوفناک آگ نے تباہی مچا دی

منگل کی شام کو لگنے والی آگ کے باعث 4 بڑے گودام جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے، کوئی جانی نقصان نہ ہوا

muhammad ali محمد علی منگل 15 ستمبر 2020 20:32

عجمان، متحدہ عرب امارات میں بھڑکنے والی خوفناک آگ نے تباہی مچا دی
عجمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء) عجمان، متحدہ عرب امارات میں بھڑکنے والی خوفناک آگ نے تباہی مچا دی، منگل کی شام کو لگنے والی آگ کے باعث 4 بڑے گودام جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے، کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ خلیجی ٹائمز کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق منگل کی شام کو عجمان متحدہ عرب امارات میں تشویش ناک واقعہ پیش آیا۔ منگل کی شام کو اچانک بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے عجمان میں واقع 4 بڑے گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)





بتایا گیا ہے کہ آگ اس قدر خوفناک تھی کہ اس نے تھوڑے ہی وقت میں چاروں گودام جلا کر راکھ کے ڈھیر بنا ڈالے۔ اس دوران عجمان سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے بھرپور کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا۔ آگ بجھانے کیلئے شارجہ سول ڈیفنس اہلکاروں نے بھی مدد کی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ بجھائے جانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جو آج رات جاری رہے گا۔ جبکہ خوش قسمتی سے اس قدر خوفناک آگ بھڑکنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ جگہ کی کولنگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد علاقے کا کنٹرول پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا، جو اس واقعے کی تحقیقات کرے گی۔

عجمان میں شائع ہونے والی مزید خبریں