متحدہ عرب امارات؛ موبائل فون فراڈ پر 3 غیرملکیوں کو 7 سال قید‘ تقریباً 8000 درہم جرمانہ

2 ایشیائی اور افریقی باشندے نے فون کال پر بینک ملازمین کی نقل کرکے خاتون کے اکاؤنٹ سے رقم ہتھیائی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 3 اگست 2022 10:25

متحدہ عرب امارات؛ موبائل فون فراڈ پر 3 غیرملکیوں کو 7 سال قید‘ تقریباً 8000 درہم جرمانہ
عجمان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 اگست 2022ء ) متحدہ عرب امارات میں موبائل فون فراڈ پر کرنے کے جرم میں 3 غیرملکیوں کو 7 سال قید اور تقریباً 8000 درہم جرمانے کے سزا سنادی گئی، 2 ایشیائی اور ایک افریقی باشندے نے بینک ملازمین کی نقل کرتے ہوئے دھوکہ دہی کی واردات کی۔ خلیجی میڈیا کے مطابق عجمان میں 3 افراد کو فون اسکینڈل کے الزام میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، عجمان کی فوجداری عدالت نے 2 ایشیائی اور ایک 32 سالہ افریقی باشندے کو 7,800 درہم جرمانہ بھی کیا کیوں کہ انہوں نے اتنی ہی رقم دھوکہ دہی سے ہتھیائی تھی۔

معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے ان تینوں کو اس وقت گرفتار کیا جب متاثرہ خاتون نے جرم کی اطلاع دینے کے لیے پولیس سٹیشن سے رجوع کیا ، اس موقع پر متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ان افراد نے اسے فون پر کال کی اور مقامی بینک کے ملازمین کی نقالی کرتے ہوئے درخواست کی کہ وہ انہیں اپنے بینک کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اپنے شناختی کارڈ اور کریڈٹ کارڈ کی کاپی بھیجیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فراڈ میں ملوث غیرملکیوں کو جب خاتون کی طرف سے معلومات مل گئیں تو انہوں نے اس کو ای بینکنگ سسٹم میں داخل کیا ، اس دوران متاثرہ خاتون نے انہیں وہ کوڈ بھی دیا جو اسے موصول ہوا تھا ، جس کے نتیجے میں اس کے اکاؤنٹ سے رقم چوری کرلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کو اس فراڈ کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب اسے اپنے فون پر ایک میسیج ملا جس میں کہا گیا تھا کہ اس کے اکاؤنٹ سے 7,800 درہم ٹرانسفر کر دیے گئے ہیں، جس پر خاتون کو احساس ہوا اس کے ساتھ دھوکہ دہی سے چوری کی واردات کی گئی ہے، جس کے بعد اس نے پولیس اسٹیشن رابطہ کیا اور واقعے کے بارے میں بتایا ، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ میں ملوث تینوں غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا۔

عجمان میں شائع ہونے والی مزید خبریں