دُبئی: نوجوان نے خود سے دُگنی عمر کی خاتون کی عزت پامال کر ڈالی

ملزم کو پانچ سال قید کی سزا سُنا دی گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 5 جنوری 2019 13:04

دُبئی: نوجوان نے خود سے دُگنی عمر کی خاتون کی عزت پامال کر ڈالی
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری 2019ء) عدالت نے ایک نوجوان فوٹو گرافر کو اکیاون سالہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جُرم میں پانچ سال کے جیل بھیج دیا۔ متاثرہ خاتون برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک نرس تھی جو نوجوان کے ساتھ مشترکہ فلیٹ میں رہائش پذیر تھی۔ برطانوی نرس نے عدالت کو بتایا کہ وہ اور اُس کی ایک ساتھی خاتون البشرہ میں واقع ایک فلیٹ میں 27 سالہ شامی نوجوان کے ساتھ مقیم تھے۔

یہ نوجوان پیشے کے اعتبار سے ایک فوٹوگرافر ہے۔ نرس کے مطابق اُسے نوجوان کی حرکات مشکوک لگتی تھیں۔ کئی بار اُس نے نوٹ کیا کہ نوجوان اُسے بڑے شرمناک طریقے سے تاڑتا ہے۔ جس پر اُس نے اپنی ساتھی خاتون کے ساتھ مِل کر فیصلہ کیا کہ وہ نوجوان کے ساتھ شیئر کرنے والا اپارٹمنٹ چھوڑ دیں گے۔

(جاری ہے)

اگلے دِن جب وہ اپنے بیڈ رُوم میں اکیلی تھی توشامی نوجوان اچانک کمرے میں آ گیا اور اُس سے پُوچھنے لگا کہ وہ اپارٹمنٹ کیوں چھوڑنا چاہتی ہے۔

پھر اچانک اُس نے بیڈو رُوم کا دروازہ لاک کر دیا اور اُس کے قریب آ گیا۔ جس پر برطانوی نرس نے اُسے چلا کر کہا کہ وہ دروازہ کھول کر یہاں سے باہر چلا جائے۔ مگر جنسی خواہش کے ہاتھوں یرغمال یہ نوجوان ٹس سے مس نہ ہوا۔ اُس نے خاتون کے قریب پہنچ کر اُسے چُومنا شروع کر دیا اور پھر اُسے بیڈ پر گِرا کرزبردستی اُس کے سارے کپڑے اُتار کر جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

زیادتی کی شکار خاتون نے فوری طور پر پولیس میں اس واقعے کی رپورٹ درج کروا دی۔ مفرور ملزم کو چار دِن بعد گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے اپنے خلاف عائد زیادتی کا الزام درست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم عدالت نے ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوان فوٹوگرافر کو پانچ سال قید کی سزا سُنا دی۔ ملزم کو سزا کی مُدت پُوری ہوتے ہی فوری طور پر ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں