دُبئی کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے اسمگلنگ کی 922 وارداتیں ناکام بنا دیں

2018ء کے پہلے نو ماہ کے دوران دُبئی کسٹم کی کارکردگی کی رپورٹ سامنے آ گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 5 جنوری 2019 15:10

دُبئی کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے اسمگلنگ کی 922 وارداتیں ناکام بنا دیں
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری 2019ء) دُبئی کسٹم ڈیپاٹمنٹ کی کارکردگی 2018ء کے دوران انتہائی شاندار رہی۔گزشتہ سال کے پہلے نو ماہ کے دوران کسٹم حکام نے سمگلنگ کی 922 وارداتیں ناکام بنا دیں، جن میں سے 535 منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء سے متعلق تھیں۔ دُبئی کسٹمز کے ڈائریکٹر احمد محبوب مُصابیح نے بتایا کہ امارات کے ہر انٹری پوائنٹس اور بارڈر پر کسٹم حکام بڑی ذمہ داری سے اپنے فرائض نبھا رہے ہیں۔

دُبئی میں ہر سال مسافروں کی تعداد اور درآمدی سامان کے حجم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث کسٹم حکام کا کام بہت زیادہ چیلنج والا بن گیا ہے۔ کسٹمز حکام نے دُبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ دِنوں 25.5کلو بھنگ کی بھاری مقدار پکڑی جو اسمگلر نے اپنے سُوٹ کیس میں رکھے لاؤڈ سپیکرز میں چھُپا رکھی تھی۔

(جاری ہے)

ہمارے کسٹم آفیسر اتنے اعلیٰ تربیت یافتہ ہیں کہ انہوں نے ایک بیگ میں موجود اخروٹوں کے اندر بڑی مہارت سے چھُپائی ممنوعہ 'Lyrica' کی 6,720 گولیاں بھی پکڑ لی تھیں۔

صرف دُبئی ہی نہیں دُنیا کے تمام مقبول سیاحتی مقامات پر کسٹمز حکام کی ذمہ داری بہت سخت ہوتی ہے۔ دُبئی میں سرمایہ کاروں کا اربوں درہم کا سرمایہ لگا ہوا ہے۔ 2018ء کے پہلے 10ماہ کے دوران دُبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے اور یہاں سے جانے والوں کی تعداد سات کروڑ پچاس لاکھ ریکارڈ کی گئی۔ جس کا مطلب ہے کہ یہاں روزانہ اوسطاً 248,000 ہزار افراد آئے۔ اتنے بڑی تعداد میں لوگوں کو چیک کرنا اور اُنہیں ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ سے روکنا یقیناًایک بہت مشکل کام ہے۔ جو ہمارے محنتی اور ذمہ دار کسٹم انسپکٹرز کی دِن رات کی محنت کے باعث ہی ممکن ہو پایا ہے۔ پکڑے جانے والے سامان میں منشیات کے علاوہ برانڈز کی نقل پر تیار کیا گیا سامان بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں