دُبئی: غیر مُلکی ملازمہ ایک ہزار درہم چُرا کر فرار ہو گئی

مالکہ کو اس واردات کی خبر اگلے دِن ہوئی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 7 جنوری 2019 12:44

دُبئی: غیر مُلکی ملازمہ ایک ہزار درہم چُرا کر فرار ہو گئی
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری 2019ء) دُبئی میں مقیم ایک افریقی ملازمہ اپنی مالکن کے پرس سے ایک ہزار درہم چُرا کر بھاگ گئی۔ تاہم پولیس نے ملازمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔یہ واقعہ مِڈرِف کے علاقہ میں پیش آیا۔ جہاں ایک 43 سالہ خاتون ٹیچر نے گھر کے کاموں کی غرض سے 29 سالہ افریقی ملازمہ کو سپانسر شپ پر نوکری دے رکھی تھی۔ خاتون نے بینک میں سے پانچ ہزار درہم نکلوائے اور اپنے پرس میں رکھ لیے۔

جب وہ گھر پہنچی تو وہاں گیس ڈلیوری کمپنی کا نمائندہ بھی رقم لینے موجود تھا، جس پر خاتون نے اپنی ملازمہ کو پاس بُلایا اور اپنے پرس میں سے ایک ہزار درہم کا نوٹ دیا کہ وہ اس میں سے 130 درہم گیس کمپنی کے ملازم کو دے کر باقی کی870 درہم کی رقم لوٹا دے۔ جس وقت خاتون نے پیسے دینے کے لیے پرس کھولا تھا تو ملازمہ کو اُس کے پرس میں موجود نوٹ نظر آ گئے تھے، جس سے اُس کی نیت خراب ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد مالکہ گھر کے کاموں میں مصروف ہو گئی اور پرس کچن میں ہی پڑا رہ گیا۔ رات کو مالکہ اپنے کمرے میں سونے چلی گئی اور پرس بھی اپنے ساتھ ہی رکھ لیا۔ صبح جب مالکہ نے ملازمہ کو کسی کام کے لیے آواز دی تو کوئی جواب نہ آیا۔ جس پر خاتون پریشان ہو گئی۔ اُس نے سارا گھر چھان مارا مگر ملازمہ نہ مِلی۔ خاتون نے شک پرنے پر اپنے پرس کی تلاشی لی تو اُس سے میں سے ایک ہزار درہم کا نوٹ کم تھا۔خاتون نے افریقی ملازمہ کے خلاف قریبی تھانے میں شکایت درج کرا دی۔ملازمہ کو چند مہینوں بعد آخرکار گرفتار کر لیا گیا۔ جس نے پولیس کے رُوبرو رقم چُرا کر فرار ہونے کا انکشاف کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں