دُبئی: بنگلہ دیشی نے پاکستانی لڑکی سے پارک میں زیادتی کر ڈالی

ملزم نے خود کو میونسپلٹی کا ملازم ظاہر کر کے یہ واردات انجام دی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 14 جنوری 2019 11:46

دُبئی: بنگلہ دیشی نے پاکستانی لڑکی سے پارک میں زیادتی کر ڈالی
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 جنوری 2019ء) دُبئی کے الممظار پارک میں پاکستانی خاتون کو ایک غیرمُلکی نے خود کو دُبئی میونسپلٹی کا سٹاف ممبر ظاہر کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے زیادتی کرنے والے بنگلہ دیشی کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش کے لیے سرکاری استغاثہ کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ اُنہیں 21 سالہ پاکستانی لڑکی نے فون پر اطلاع دی کہ ایک 40 سال کے شخص نے اُسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

لڑکی نے بتایا کہ وہ پارک میں اپنی ایک دوست کے ساتھ بیٹھی تھی کہ اچانک ایک شخص اُن کے پاس آیا اور خود کو میونسپلٹی کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے اُن کی شناختی دستاویزات طلب کیں۔ اُس کا کہنا تھا کہ اگر یہ دستاویزات نہ دکھائی گئیں تو وہ پانچ سو درہم کا جرمانہ کر دے گا۔

(جاری ہے)

جس پر لڑکی کی سہیلی جرمانے سے بچنے کی خاطر پارک کے باہر کھڑی اپنی گاڑی میں سے کاغذات لینے گئی۔

وہاں آس پاس کوئی موجود نہ تھا۔ یہ دھوکے باز شخص لڑکی کو زبردستی پارک کے پاس کے ریتلے علاقے میں گھسیٹ کر لے گیا۔ جو درختوں سے ڈھکا ہوا تھا۔ وہاں جا کر اُس نے پاکستانی لڑکی کو زبردستی زمین پر گرایا اور پھر اُس سے اپنی جنسی ہوس پُوری کر ڈالی۔ لڑکی نے اس دوران چیخ و پُکار کرنے کی بہت کوشش کی مگر اس ظالم شخص نے اُس کا منہ اپنے ہاتھ سے ڈھک دیا۔

اپنی شیطانی کرتوت انجام دینے کے بعدوہ جاتے جاتے لڑکی سے موبائل فون چھین کر بھی لے گیا۔ اس سارے واقعے سے حواس باختہ لڑکی اپنی دوست کی طرف بھاگی اور اُسے ساری واردات سے آگاہ کیا۔ جس پر اُنہوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔پولیس نے بنگلہ دیشی مرد کو گرفتار کر لیا جس نے تفتیش کے دوران اپنی شرمناک حرکت کا اعتراف کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا اور شارجہ کے الغافیہ علاقے میں ٹھہرا ہوا تھا۔ مظلوم لڑکی کی میڈیکل رپورٹ سے بھی ملزم کے ڈی این اے مِل گئے۔ جس سے لڑکی سے ملزم کی زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں