امارات ایئر لائنز نے پاکستانی مسافروں کو بُری خبر سُنا دی

2019ء کی دُوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان کے لیے پروازوں میں نمایاں کمی ہو جائے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 14 جنوری 2019 16:52

امارات ایئر لائنز نے پاکستانی مسافروں کو بُری خبر سُنا دی
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 جنوری 2019ء) امارات نے 2019ء کے لیے فضائی پروازوں کے آپریشنل شیڈول میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس تبدیل شُدہ شیڈول کے تحت پاکستان کو جانے والی پروازوں کی تعداد بھی بہت کم کر دی جائے گی۔جس کے تحت اپریل 2019ء اور مئی 2019ء میں دُبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سدرن (جنوبی) رن وے بند کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایمریٹس ایئر لائن کے علاوہ گلف ایئرلائن نے بھی معاشی حالات، پائلٹس کی کمی اور دُنیا بھر میں فضائی مسافروں کی کمی کے بین الاقوامی رحجانات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

فی الحال ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کے لیے بوئنگ 777کی درجنوں پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ایمریٹس کے کاروباری شراکت دار فلائی دُبئی کی جانب سے فیصل آباد، ملتان، کراچی، کوئٹہ اور سیالکوٹ کے لیے پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایمریٹس ایئر لائن کے اس فیصلے کا پاکستانی مسافروں پر بہت بُرا اثر پڑے گا۔

اس سے پہلے امارات ایئر لائنز جانب سے کراچی سے دُبئی کے لیے روزانہ سات پروازیں چلتی ہیں جنہیں بعد میں چار فلائٹس فی دِن پر محدود کر دیا گیا ہے۔ گلف ایئر لائنز نے بھی پاکستان کے لیے اپنی پروازیں کم کر دی ہیں۔ ایئر لائنز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر مندی کا رحجان چل رہا ہے جس کے باعث فضائی مسافروں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے، اسی وجہ سے کئی ممالک کے لیے پروازوں میں کمی کر دی جائے گی۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں