دُبئی میں راہگیروں کے لیے مزید167پُل تعمیر کیے جائیں گے

ان پُلوں کی تعمیر سے راہگیروں سے ہونے والے ٹریفک حادثات میں کمی آئے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 19 جنوری 2019 17:12

دُبئی میں راہگیروں کے لیے مزید167پُل تعمیر کیے جائیں گے
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری 2019ء) روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ 2023ء تک دُبئی میں راہگیروں کے لیے مزید167 پُل تعمیر کیے جائیں گے۔ اس وقت دُبئی میں راہگیروں کے لیے مخصوص پُلوں کی تعداد 113 ہے جن میں سے 9 پُل گزشتہ سال تعمیر کیے گئے تھے۔ اس نوعیت کے پُلوں کی تعمیر کے باعث راہگیروں کو پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں بہت کمی واقع ہوئی ہے۔

پُلوں کی تعمیر کے حوالے سے اتھارٹی نے لیبر افیئرز کی کمیٹی کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے ہیں۔ دُبئی میں مقیم 27 فیصد لیبر کلاس سے تعلق رکھتے ہیں۔ جن میں سے اکثر کو سڑکیں پیدل عبور کرنا پڑتی ہیں۔ اس کوشش کے دوران یہ افراد حادثات کا سب سے زیادہ نشانہ بناتے ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے اس طبقے میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے خصوصی دھیان دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تاکہ مزدور طبقے کے افراد میں گاڑیوں تلے آ کر کچلے جانے کے واقعات میں واضح کمی لائی جا سکے۔ بیشتر مزدور سڑک کراس کرنے کے لیے مخصوص مقامات کی بجائے دیگر مقامات سے سڑک پار کرنے کی کوشش کے دوران تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے زندگی سے محروم ہو جاتے ہیں۔ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے ہی بڑی تعداد میں پُلوں کی تعمیر جاری ہے جس سے مزدور طبقے کی زندگیوں کو لاحق خطرات میں کمی واقع ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں