دُبئی: سیکیورٹی گارڈ سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اماراتی نوجوان گرفتار

یہ انوکھا واقعہ البرشا کے ایک سوئمنگ پول میں پیش آیا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 21 جنوری 2019 13:52

دُبئی: سیکیورٹی گارڈ سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اماراتی نوجوان گرفتار
دُبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2019ء) پولیس نے 20 سالہ اماراتی طالب علم کو ایک سوئمنگ پول کے سیکیورٹی گارڈ سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم پر سیکیورٹی گارڈ پر جنسی حملہ کرنے، اُسے دھمکیاں دینے اور بغیر پرمٹ الکوحل استعمال کرنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ سرکاری استغاثہ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال 26 اکتوبر کو پیش آیا ۔

جس کی رپورٹ البرشا کے پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی۔ مقدمے کے مُدعی 24 سالہ مصری نوجوان نے بتایا کہ وہ دُبئی کے ایک پکنک ریزارٹ میں بنے سوئمنگ پول پر سیکیورٹی گارڈ اورلائف گارڈ کی ڈیوٹی کرتا ہے۔ وقوعے کے روز وہ سوئمنگ کرنے والوں کے پاس سے گزر رہا تھا کہ اچانک 20 سالہ اماراتی اُس کے پاس پہنچا اور اُسے جنسی زیادتی کا کوشش بنانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

جس پر اُس نے نشے میں دُھت ملزم کا ہاتھ پکڑ کر اُسے کہا کہ اُسے ذرا شرم نہیں کہ وہ کیا حرکت کر رہا ہے؟ مگر اماراتی نوجوان نے اس بات پر شرمندہ ہونے کی بجائے سیکیورٹی گارڈ کو پیچھے کی جانب دھکا دیا۔ اسی دوران شور شرابا سُن کر سوئمنگ پول کا دیگر سٹاف بھی وہاں آ گیا، جس نے اماراتی نوجوان کو قابو میں کر کے اُسے سیکیورٹی انچارج کے کمرے میں بند کر دیا، تاہم سیکیورٹی گارڈ جب وہاں پہنچا تو اماراتی نے اُسے زوردار مُکّا رسید کیا۔

اسی دوران ملزم کے چند دوست بھی وہاں آ گئے جنہوں نے اُسے زبردستی سٹاف کے قبضے سے چھُڑا لیا۔ ملزم نے جاتے جاتے سیکیورٹی گارڈ کو دھمکی دی کہ وہ اماراتی ہے اور ایک افسر بھی ہے، وہ اُسے سبق سکھائے بغیر نہیں چھوڑے گا۔ تاہم اس دوران پولیس وہاں پہنچ گئی، جس نے اماراتی نوجوان کو اُس کی نازیبا حرکات اور مار پیٹ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ اس مقدمے کا فیصلہ 13 فروری 2019ء کو سُنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں