دبئی میں خاتون پولیس اہلکار کو بوسہ دینے والا گاڑی مکینک مشکل میں پھنس گیا

خاتون کی شکایت پر ایرانی شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، عدالت مقدمے کا فیصلہ 29 جنوری کو سنائے گی

muhammad ali محمد علی پیر 21 جنوری 2019 21:41

دبئی میں خاتون پولیس اہلکار کو بوسہ دینے والا گاڑی مکینک مشکل میں پھنس گیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری2019ء) دبئی میں خاتون پولیس اہلکار کو بوسہ دینے والا گاڑی مکینک مشکل میں پھنس گیا، خاتون کی شکایت پر ایرانی شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، عدالت مقدمے کا فیصلہ 29 جنوری کو سنائے گی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں خاتون پولیس اہلکار کو حراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ خلیجی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دبئی کی خاتون پولیس اہلکار نے اپنی گاڑی کی معمولی مرمت کیلئے ایک ورک شاپ کا دورہ کیا۔

اس دوران وہاں موجود ایرانی مکینک نے دبئی کی خاتون پولیس اہلکار کیساتھ قربت اختیار کرنے کی کوشش کی، اس موقع پر خاتون پولیس اہلکار نے مکینک کو سخت لہجے میں دوری اختیار کرنے کی تلقین کی۔

(جاری ہے)

تاہم مکینک نے پہلے اپنا ہاتھ خاتون کے کاندھے پر رکھا، اور پھر بعد ازاں خاتون کو اس کی مرضی کیخلاف بوسہ بھی دے ڈالا۔ خاتون پولیس اہلکار کا بتانا ہے کہ ایرانی مکینک نے اس کے دائیں گال پر بوسہ دیا جس کے بعد خاتون نے اس شخص کو خود سے دور دھکیل دیا۔

بعد ازاں خاتون نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد ایرانی شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ایرانی شخص کو گرفتار کرکے گاڑی کی مرمت کی ورک شاپ میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کا جائزہ لیا۔ فوٹیج میں مکینک خاتون پولیس اہلکار پر حاوی ہوتے ہوئے تو دکھا، تاہم بوسہ دینے کا منظر کیمرے کی آنکھ محفوظ نہ کر سکی۔ اب اس گرفتار شخص کیخلاف عدالت میں جنسی ہراسگی کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے، جس کا فیصلہ 29 جنوری کو سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں