دُبئی: خاتون پولیس اہلکار کو چُومنے والا ورکشاپ ملازم گرفتار

خاتون اہلکار اپنی گاڑی کے کچھ کام کے سلسلے میں ورکشاپ گئی تھی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 22 جنوری 2019 13:21

دُبئی: خاتون پولیس اہلکار کو چُومنے والا ورکشاپ ملازم گرفتار
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری 2019ء ) پولیس نے ایک آٹو ورکشاپ کے ملازم کو خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق یہ واقعہ 13 جُون 2018ء کو القوز کے علاقے میں پیش آیا جب آف ڈیوٹی اماراتی اہلکار اپنی گاڑی کی گلاس ٹنٹنگ کے سلسلے میں ورکشاپ گئی۔ پولیس اہلکار خاتون نے بتایا کہ ’’گاڑی کے کام کے سلسلے میں میں نے اپنی جانب والا دروازہ کھول دیا تھا۔

اچانک ورکشاپ کا ایک ایرانی ملازم میری ڈرائیونگ سیٹ کی جانب گاڑی کے اندراس طرح جھُک گیاکہ اُس منہ میرے انتہائی قریب آ گیا۔ میں نے اُسے کہا کہ وہ پیچھے ہٹ کر کھڑا ہو۔مگر 23 سالہ ایرانی نوجوان نے اچانک اپنا ہاتھ میرے بائیں کندھے پر رکھ دیا۔ میں نے چِلاتے ہوئے اُسے دوبارہ کہا کہ مجھ سے دُور ہٹ جائے۔

(جاری ہے)

مگر اس نے پیچھے ہٹنے کی بجائے مزید بے شرمی کا مظاہرہ کرتے میرے بائیں گال کو چُوم لیا اور میرے جسم کو بھی چھُوتا رہا۔

جس پر میں نے غصّے سے اپنی گاڑی کا دروازہ بند کیا اور اُسے کہا کہ وہ پرے ہٹ جائے، میں گاڑی کے شیشوں کی ٹنٹنگ نہیں کروانا چاہتی۔ ملازم نے مجھ سے بات کرنے کی کوشش کی مگر میں نے اُسے ڈانٹ دیا۔ ورکشاپ سے باہر آ کر میں نے پولیس کو کال کی۔ ‘‘ ایک پولیس اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ ورکشاپ میں موجود ایک کیمرے کی ریکارڈنگ سے پتا چلتا ہے کہ ملزم خاتون کی کار کے اندر جھُکا ہوا ہے۔ تاہم کار کے اندر کیا ہوا، کچھ پتا نہیں چلتا۔ اس مقدمے کا فیصلہ 29 جنوری 2019ء کو سُنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں