روزگار کے لیے دبئی جانے والے پاکستانیوں کے لیے شاندار خوشخبری

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کیلیے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 5 فروری 2019 21:57

روزگار کے لیے دبئی  جانے والے پاکستانیوں کے لیے شاندار خوشخبری
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-05 فروری 2018ء) :متحدہ عرب امارات نےروزگار کے لیے دبئی آنے والے پاکستانیوں کو شاندار خوشخبری سنا دی ہے۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کیلیے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی۔تفصیلات کے مطابق عرب امارات نے ایک نیا قانوں نافذ کیا تھا جس میں وہاں جانے والی پاکستانی افرادی قوت کے لیے لازم قراردیا گیا کہ ویزا کے حصول کے لیے امیدوار پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے اسے پاکستانی وزارت خارجہ اور اماراتی سفارتخانے سے تصدیق کروانا ہوتا تھا جس کے بعد ملازمت کے لیےمتحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں بڑی کمی واقع ہوئی تھی۔

تاہم صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نےروزگار کے لیے آنے والے پاکستانیوں کو شاندار خوشخبری سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کیلیے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں اور پاکستان اور دبئی کی کمپنی کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد پاکستانی دبئی میں اپنا بزنس مفت شروع کر سکیں گے۔

اس مقصد کے لیے کسی قسم کی رجسٹریشن فیس کی ادائیگی بھی نہیں کرنا پڑے گی مزید برآں کاروبار کی رجسٹریشن کے لیے جو نام پتہ اور دیگر چیزیں درکار ہوتی ہیں وہ بھی اس کمپنی کےنام ہوں گی۔اس پاکستانیوں کو فراہم کئیے جانے والے دفتر کا بھی پہلے تین ماہ کوئی کرایہ ادا نہیں کرنا ہوگا اور پہلے تین ماہ کے لیے ان کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں