دُبئی: پاکستانی نوجوان کی منشیات سمگل کرنے کی انوکھی واردات کامیاب نہ ہو سکی

ملزم نے فوڈ باکسز میں رکھے کیکس اور بسکٹس میں منشیات چھُپا رکھی تھی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 7 فروری 2019 16:29

دُبئی: پاکستانی نوجوان کی منشیات سمگل کرنے کی انوکھی واردات کامیاب نہ ہو سکی
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری 2019ء) دُبئی کسٹمز نے پاکستان سے تعلق رکھن والے نوجوان کی جانب سے امارات میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کسٹمز حکام کے مطابق ملزم نے یہ واردات انجام دینے کے لیے منفرد طریقہ اپنایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق 33 سالہ پاکستانی کو گزشتہ سال 24نومبر کو دُبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گرفتار کیا تھا۔

ملزم وِزٹ ویزہ پر دُبئی آیا تھا۔ کسٹمز انسپکٹرز نے بتایا کہ ملزم کے بیگ میں سے 1680 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔ ایک کسٹمر انسپکٹر نے عدالت کو بتایا کہ پاکستانی ملزم کو ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر 1پر گرفتار کیا گیا۔ ایکسرے مشین نے نشاندہی کی کہ ملزم کے بیگ میں کچھ مشکوک چیزیں رکھی ہوئی ہیں۔ جب ملزم کسٹمز کی چیک پوائنٹ کے سیکیورٹی گیٹس پر پہنچا تو اُس کے بیگ کی تلاشی لی گئی۔

(جاری ہے)

تو اُس میں سے فوڈ باکسز برآمد ہوئے۔ انہیں کھولا تو ان میں بسکٹ اور کیک رکھے ہوئے تھے۔ تاہم ان غذائی اشیاء کا معائنہ کیا گیا تو ان میں سے سینکڑوں نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ جس پر ملزم کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات کے ڈائریکٹوریٹ منتقل کر دیا گیا۔ اُس کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا تاہم ملزم کے میں کوئی منشیات نہیں پائی گئی۔ سرکاری استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے دورانِ تفتیش کہا تھا کہ اُسے یہ منشیات پاکستان میں کسی نے دی تھیں جو دُبئی میں موجود ایک خاتون کے حوالے کرنا تھیں۔

تاہم ملزم نے عدالت میں اپنے خلاف عائد منشیات کی اسمگلنگ کا الزام ماننے سے انکار کر دیا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ یہ نشہ آور گولیاں اُس کی نہیں تھیں، دراصل یہ بیگ اُس کے کسی جاننے والے نے دُبئی میں مقیم کسی شخص کو امانت پہنچانے کی غرض سے دیا تھا۔ بیگ میں کیا کچھ تھا، اُسے اس بارے میں قطعاً خبر نہیں ہے۔ اس مقدمے کا فیصلہ 28 فروری 2019ء کو سُنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں