وزیر اطلاعات نے یو اے ای سفیر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں سیلفی شیئر کردی

حماد عبید الزابی ہمیشہ پاکستان کے مفاد کیلئے پیش پیش رہتے ہیں،چوہدری فواد حسین

اتوار 10 فروری 2019 19:00

وزیر اطلاعات نے یو اے ای سفیر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں سیلفی شیئر کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2019ء) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے یو اے ای سفیر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں سلفی شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماد عبید الزابی ہمیشہ پاکستان کے مفاد کیلئے پیش پیش رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے ٹوئٹر پر یواے ای سفیر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں سیلفی شیئر کی ۔وزیراطلاعات اور پاکستان میں یواے ای سفیرورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شریک تھے۔


وزیراطلاعات نے کہا کہ حمادعبیدالزابی ہمیشہ پاکستان کے مفاد کیلئے پیش پیش رہتے ہیں۔وزیراطلاعات نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں گرمجوشی پرحمادعبیدالزابی کا شکریہ ادا کیا ۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں