اماراتی شناختی کارڈ کی تجدید سے پہلے چند ہدایات ضرور پڑھ لیں

زائد المیعاد کارڈ کی تجدید تاخیر سے کروانے پر جرمانہ ادا کرنا ہو گا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل فروری 14:10

اماراتی شناختی کارڈ کی تجدید سے پہلے چند ہدایات ضرور پڑھ لیں
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری 2019ء) اگر آپ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور آپ کے اماراتی شناختی کارڈ کی مُدت ختم ہو گئی ہے تو کارڈ کی تجدید سے قبل آپ کے لیے چند باتیں جاننا انتہائی ضروری ہیں۔ اگر آپ نے کارڈ کی تجدید کے لیے درخواست دی ہے تو اپنی اس درخواست کا پرنٹ حاصل کرنے کے بعد اسے اگلے 60 روز کے اندر مکمل کرنا ہو گا۔ اگر اس مُدت کے دوران درخواست جمع نہ کروائی گئی تو اس پر عملدرآمد نہیں ہو گا۔

تاخیر سے جمع کروائی گئی درخواست پر صرف اسی صورت میں غور ہو سکتا ہے، اگر درخواست گزار کوئی ایسی وجہ بیان کرے جس میں اُس کی کوتاہی شامل نہ ہو۔ مثلاً پاسپورٹ کی تجدید یا اس کا تاخیر سے اجراء ، جس کے باعث درخواست تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔ دُوسری صورت میں اماراتی شناختی کارڈ کے لیے دوبارہ سے اپلائی کرنا ہو گا، اور تاخیر سے تجدید کرانے کے باعث جرمانوں کی ادائیگی بھی کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹیٹی اینڈ سٹیزن شپ کے مطابق اگر کوئی شخص اپنا اماراتی شناختی کارڈ زائد المعیاد ہونے کے بعد اگلے تیس روز کے اندر اس کی تجدید نہیں کروائے گا تو ایسی صورت میں اس پر فی دِن کے حساب سے 20 درہم کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جرمانے کی یہ رقم زیادہ سے زیادہ ایک ہزار درہم تک جا سکتی ہے۔
امارات میں مقیم افراد کے لیے اماراتی شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے مندرجہ ذیل چار طریقے ہیں

مخصوص ٹائپنگ سنٹرز
2۔ FAIC کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست
3۔ سمارٹ فون ایپلی کیشن
4۔ آفیشل کسٹمر سروس سنٹر
جس وقت کسی شخص کا اماراتی آئی ڈی کارڈ ایشو ہو جائے تو اس کے بعد اُسے اگلے 90 روز کے اندر اندر اسے حاصل کرلیں، بصورتِ دیگر یہ شناختی کارڈ اتھارٹی کو لوٹا دیا جائے گا جو اسے ضائع کر دے۔ جس کے بعد آپ کو اماراتی شناختی کارڈ بنانے کے لیے نئے سرے سے اپلائی کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments