پی ایس ایل 4 ; لاہور قلندر کی ٹیم کی بھرپور پریکٹس

پریکٹس سیشن کے دوران لاہور قلندر کی ٹیم کی باجماعت نماز پڑھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل فروری 20:59

پی ایس ایل 4 ; لاہور قلندر کی ٹیم کی بھرپور پریکٹس
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 فروری 2019ء) : دبئی میں پریکٹس سیشن کے دوران لاہور قلندر کی ٹیم کی باجماعت نماز پڑھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ی ایس ایل 4 کا میدان سجنے مین چند روز باقی ہیں۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شائقین کے دلوں کی دھڑکن بڑھتی جارہی ہے۔ پی ایس ایل 4 میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچز کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گراﺅنڈز کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جن میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے اس میں شارجہ میں 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز، 21 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز، 22 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین شیڈول میچز شامل ہیں جب کہ ان کے علاوہ 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز اور 24 فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹس آن لائن دستیاب ہیں،ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں 4 اور 5 مارچ کو ہونے والے میچز کے ٹکٹس بھی آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہیں ،اس سٹیڈیم میں 4 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 5 مارچ کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

اس وقت تمام ٹیمیں پی ایس ایل 4 کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہین جہاں ٹیموں کی جانب سے بھرپور پریکٹس کی جارہی ہے۔لاہور قلندر کی ٹیم بھی دبئی میں موجود ہے۔جہاں لاہور قلندر کی ٹیم اصل مقابلے کے میدان میں اترنے سے قبل بھرپور پریکٹس کر رہی ہے۔اس دوران لاہور قلندر کی ٹیم نے گراونڈ میں ہی باجماعت نماز پڑھی جس کی امامت اسٹار آل راونڈر محمد حفیظ نے کی۔اس باجماعت نماز کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments