دُبئی: بھارتی نوجوان کی کم سن لڑکی سے شرمناک حرکت

نوجوان نے شاپنگ مال میں 15 سالہ لڑکی کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنا ڈالا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 16 فروری 2019 17:51

دُبئی: بھارتی نوجوان کی کم سن لڑکی سے شرمناک حرکت
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری 2019ء ) پولیس نے ایک بھارتی نوجوان کو شرمناک حرکت پر گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں پیش آیا۔ جب پندرہ سالہ بھارتی لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ ایک شاپنگ مال گئی۔ جب اُس کی ماں ایک دُکان میں ملازم سے بات چیت کرنے میں مصروف تھی تو بھارتی ملازم خود پر لباس ٹرائی کرنے والی لڑکی کے بٹن بند کروانے کے بہانے ایک نُکر میں لے گیا۔

جہاں اُس نے اس کے جسم کے مخصوص حصّوں کو اپنی گرفت میں لیا اور اسے اپنے ساتھ چمٹا لیا۔ لڑکی اس اچانک جنسی حملے پر پریشان ہو گئی۔ وہ خود کو ہوس پرست ملازم کے چنگل سے چھُڑا کر واپس ماں کے پاس آئی۔ تاہم خوفزدہ ہونے کے باعث ماں کو کچھ نہ بتا سکی۔ جب ماں اُسے دُکان سے باہر لے کر آئی تو اس نے سارا واقعہ ماں کو بتا دیا۔

(جاری ہے)

خوش قسمتی سے یہ سارا واقعہ ایک سی سی ٹی وی کیمرہ پر ریکارڈ ہو گیا۔

جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ سیلز مین نے لڑکی کو گرفت میں لینے کے دوران اپنے جسم کے ساتھ بھی انتہائی بے ہودہ حرکت کی۔ تاہم ملزم نے عدالت میں اپنے جُرم کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو لڑکی کوروایتی عربی ڈریس پہننے میں مدد دے رہا تھا۔ جس کے بٹن بند کرتے ہوئے شاید اُس کا ہاتھ غیر ارادی طور پر چھو گیا ہو۔ تاہم اُس نے یہ بھی مانا کہ لڑکی کے بٹن بند کرنے میں اُس کی مدد کرنا اُس کی جاب میں شامل نہیں تھا۔ اُس کی ساتھی فلپائنی ملازمہ لڑکی کی والدہ کے ساتھ مصروف تھی، اسی وجہ سے اُس نے کم سن لڑکی کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس مقدمے کا فیصلہ 28 فروری 2019ء کو سُنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں