دُبئی: نہاتی ہوئی ہمسائی کی خفیہ ویڈیو بنانے والا گرفتار

ملزم کو عدالت کی جانب سے سزا ملنے کا بھرپور امکان

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 18 فروری 2019 14:07

دُبئی: نہاتی ہوئی ہمسائی کی خفیہ ویڈیو بنانے والا گرفتار
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری 2019ء ) دُبئی پولیس نے ایک سری لنکن مرد کو اپنی ہم وطن خاتون کے باتھ رُوم میں موبائل فون کیمرہ سے اُس کی برہنہ حالت میں ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے ملزم پر اپنی ہم وطن نوجوان لڑکی کی خفیہ ویڈیو بنا کر اُس کی پاکبازی کو خراب کرنے اور اُس کی نجی زندگی میں مداخلت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 38 سالہ سری لنکن ایک کمپنی کے گودام میں سُپروائزر کے عہدے پر تعینات ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ سال 21 دسمبر 2018ء کو الرشیدیہ کے علاقے میں پیش آیا تھا۔22سالہ سری لنکن خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی اور والدہ کے ساتھ ایک گھر میں رہائش پذیر ہے، جس میں اُن کے دیگر ہم وطن بھی الگ الگ کمروں میں مقیم ہے۔

(جاری ہے)

اُن کے رہائشی کمرے سے ملحقہ باتھ رُوم کا روشن دان کوریڈور کی جانب کھُلتا ہے۔

لڑکی کے مطابق وہ دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب اپنی رہائش گاہ کے باتھ رُوم میں نہا رہی تھی تو اچانک اُس کی نگاہ روشن دان پر پڑی جہاں اُسے ایک موبائل فون کیمرہ دکھائی دیا۔اُسے سمجھ آ گئی کہ ملزم اُس کی اپنے موبائل فون کیمرہ سے ویڈیو بنا رہا تھا۔ یہ شرمناک حرکت دیکھ کر وہ صدمے سے چیخ پڑی۔ جس پر ملزم گھبرا گیا اور اپنا توازن کھونے کے باعث نیچے گرا اور پھر وہاں سے بھاگ گیا۔

لڑکی نے پولیس کو اس گھناؤنی واردات سے آگاہ کیا۔ جنہوں نے ملزم کو وقوعے کے روز ہی چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے اُس کا موبائل فون بھی لے لیا گیا۔ جس میں سے لڑکی کی برہنہ ویڈیو بھی مِل گئیں۔ استغاثہ نے ملزم کو سخت سزا سُنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس مقدمے کا فیصلہ 28 نومبر 2019ء کو سُنایا جائے گا۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں