دُبئی: افغانی تاجر نے ڈنر کے بہانے برطانوی خاتون سے شرمناک حرکت کر ڈالی

ڈنر کے بعد بزنس ڈیل کے بہانے افغانی تاجر متاثرہ خاتون کو اپنے گھر لے گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 13 مئی 2019 12:05

دُبئی: افغانی تاجر نے ڈنر کے بہانے برطانوی خاتون سے شرمناک حرکت کر ڈالی
دُبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،13 مئی 2019ء) پولیس نے ایک افغانی تاجر کو ایک برطانوی خاتون سے جنسی ہراسگی کے معاملے میں گرفتار کر لیا۔ عدالت میں متاثرہ برطانوی خاتون نے بتایا کہ وہ افغانی تاجر کے ہاں پچھلے تین ہفتوں سے پروبیشن پیریڈ پر کام کر رہی تھی۔ 27 سالہ افغانی بزنس  مین نے متاثرہ خاتون کو دفتری بات چیت کے سلسلے میں عریبین رانچز میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں ڈنر پر بُلایا۔

ڈنر کے درمیان اُن کے درمیان دفتری معاملات پر بات چیت ہوتی رہی، بعد میں ملزم نے 34 سالہ خاتون سے کہا کہ وہ اُس کی رہائش گاہ پر اُس کے ساتھ چلے تاکہ وہ اُسے 3ہزار درہم کی رقم کا چیک لکھ کر دے سکے۔جب خاتون افغانی ملزم کی رہائش گاہ پر پہنچی تو ملزم نے زبردستی اُسے پکڑ کر اپنے ساتھ چمٹا لیا، اُس سے بوس و کنار کی اور اُس کے جسم کے مختلف حصّوں کو بھی چھُوتا رہا۔

(جاری ہے)

اور اس دوران زبردستی اُس کے کپڑے بھی اُتارنے کی کوشش کی۔ تاہم اسی دوران خاتون کی بہن کا فون آ گیا تو خاتون نے خود کو کسی طرح اُس کی گرفت سے آزاد کرا لیا اور واپس اپنے گھر آ گئی۔ جہاں خاتون کی بڑی بہن نے دیکھا کہ اُس کے بالائی ہونٹ پر زخم کا نشان بنا ہوا تھا اور وہ ٹھیک طرح سے چل بھی نہیں پا رہی تھی۔ اس کے بعد وہ اپنے کمرے میں چلی گئی۔

بڑی بہن کو شک ہوامگر اُس نے کچھ نہ بتایا۔ بس اگلے دِن کندھے، کمر اور سر میں تکلیف کی شکایت کی۔ بالآخر تین روز بعد اُس نے اپنی بڑی بہن کے سامنے ساری بات اُگل دی۔ جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ فارنزک رپورٹ میں خاتون کی جسم کے مختلف حصّوں پر معمولی خراشوں کی تصدیق ہوئی۔ جبکہ سیکیورٹی کیمروں سے ریکارڈ شدہ وڈیوز کو بھی عدالت میں بطور ثبوت پیش کیا گیا۔ اس مقدمے کی اگلی سماعت 28 مئی 2019ءکو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں